Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کرناٹک: بنگلورو سٹی یونیورسٹی کو سابق وزیراعظم منموہن سنگھ سے منسوب کیا جائے گا: سدرامیا کا اعلان

Updated: March 07, 2025, 7:39 PM IST | Inquilab News Network | Bangaluru

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے جمعہ کو اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران اعلان کیا کہ بنگلورو سٹی یونیورسٹی کا نام بدل کر سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ بنگلورو سٹی یونیورسٹی کر دیا جائے گا۔

Bengaluru University Photo: INN
بنگلورو یونیورسٹی تصویر: آئی این این

کرناٹک حکومت نے ریاستی راجدھانی بنگلور میں واقع بنگلورو سٹی یونیورسٹی (بی سی یو) کو سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے جمعہ کو اسمبلی میں اعلان کیا کہ بنگلورو سٹی یونیورسٹی کا نام بدل کر ڈاکٹر منموہن سنگھ بنگلورو سٹی یونیورسٹی کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ، ہندوستان کے سابق وزیر اعظم، کانگریس کے قدآور لیڈر اور نامور ماہر اقتصادیات تھے۔ وہ ۲۰۰۴ء سے ۲۰۱۴ء تک ہندوستان کے وزیر اعظم رہے۔ بطور وزیر خزانہ، ۱۹۹۱ء انہوں نے معاشی اصلاحات متعارف کروائی اور ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ سال، ۲۶ دسمبر کو ان کا انتقال ہوگیا۔

بی سی یو، بنگلور میں واقع ایک عوامی یونیورسٹی ہے جس کا قیام ۲۰۱۷ء میں عمل میں آیا تھا۔ شہر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بہتر انتظام کیلئے بنگلور یونیورسٹی کو تقسیم کرکے بی سی یو سمیت ۳ یونیورسٹیاں قائم کی گئی تھیں۔ بی سی یو کا سابقہ نام بنگلورو سنٹرل یونیورسٹی تھا، لیکن ۲۰۲۰ء میں اس کا نام تبدیل کیا گیا تھا۔ بی سی یو، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) سے تسلیم شدہ ہے اور مختلف شعبوں میں انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، اور ڈاکٹریٹ سطح کے کورسیز پیش کرتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ: ۱۵؍ غیر معروف اور دلچسپ حقائق

دریں اثنا، وزیر اعلیٰ سدرامیا، جن کے پاس وزارتِ مالیات کا قلمدان بھی ہے، نے جمعہ کو ریاستی بجٹ پیش کیا۔ یہ ان کا ریکارڈ ۱۶ واں بجٹ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت مالی سال ۲۶-۲۰۲۵ء کیلئے ریاست کے مالیاتی خسارے کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ اس بجٹ میں بنگلورو شہر میں بنیادی ڈھانچے کو ترجیح دی گئی ہے اور شہر میں ٹریفک کے مسائل نمٹنے کیلئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK