• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرناٹک: پہلی پوسٹنگ لینے کیلئے جاتے ہوئے آئی پی ایس افسر کی سڑک حادثے میں موت

Updated: December 02, 2024, 2:12 PM IST | Hassan

کرناٹک کے ہاسن ضلع میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں ایک پروبیشنری آئی پی ایس افسر کی موت ہو گئی۔ فی افسر کی شناخت ہرش وردھن کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ پیر کو ہاسن شہر میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی )کا چارج سنبھالنے والے تھے۔

Harsh Vardhan (left) and his car that met with an accident can be seen. Photo: X.
ہرش وردھن (بائیں) اور حادثے کا شکار ہوئی ان کی گاڑی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: ایکس۔

کرناٹک کے ہاسن ضلع میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں ایک پروبیشنری آئی پی ایس افسر کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی افسر کی شناخت ہرش وردھن کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہرش وردھن نے اپنی ٹریننگ مکمل کر لی تھی اور وہ پیر کو ہاسن شہر میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی )کا چارج سنبھالنے والے تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ پولیس ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کیلئے ہاسن سے جا رہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سفر کے دوران ڈسٹرکٹ آرمڈ ریزرو فورس میں تعینات سرکاری گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے اور کار الٹ گئی۔ پولیس اہلکار کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ دم توڑ گیا۔ اس واقعہ میں ڈرائیور منجے گوڑا کو بھی چوٹیں آئیں۔ گاڑی ہولنرسی پورہ سے ہاسن شہر کی طرف جارہی تھی۔ ہاسن شہر کے قریب کٹنیگاڈی گاؤں میں پولیس افسر کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا۔ مقامی لوگ پولیس اہلکار کو ایمبولینس میں اسپتال لے گئے لیکن وہ بچ نہیں سکا۔ 

یہ بھی پڑھئے: اجمیر درگاہ کیخلاف پٹیشن پر برہمی، وزیراعظم کو مکتوب

ہرش وردھن نے میسور میں کرناٹک پولیس اکیڈمی میں اپنی تربیت مکمل کی تھی۔ وہ انسپکٹر جنرل آف پولیس (سینٹرل رینج) بورلنگایا کو رپورٹ کررہے تھے اور ہاسن جارہے تھے۔ ہرش وردھن کا خاندان مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں رہتا ہے۔ ان کے پاس انجینئرنگ کی ڈگری ہے اور وہ۲۰۲۲ء- ۲۳ء کرناٹک کیڈر بیچ کے آئی پی ایس افسر تھے۔ ہاسن کے پولیس سپرنٹنڈنٹ محمد، سجیت اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وینکٹیش نائیڈو نے اسپتال کا دورہ کیا۔ آئی جی پی بورلنگایا نے بھی ہرش وردھن کو خراج عقیدت پیش کیا اور واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK