• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کرناٹک جنسی ہراسانی معاملہ: پرجول ریونا کرناٹک پولیس کی گرفت میں

Updated: May 31, 2024, 3:01 PM IST | Banglore

آج صبح بی جےپی کے رکن پارلیمان پرجول ریونا کو کرناٹک پولیس نے بنگلور کے کیمپےگوڈا نٹرنیشنل ایئر پورٹ سے حراست میں لیاہے ۔ کرناٹک کی مخصوص ایس آئی ٹی نے پرجول ریونا کو پوٹینسی ٹیسٹ کروانے کے بعد انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا ہے۔ خیال رہے کہ وہ آج میونخ، جرمنی سے ملک واپس لوٹے ہیں۔ پرجول ریونا پردرجنوں خواتین پر جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔

Reona can be seen in police custody. Photo: PTI
ریونا کو پولیس کی حراست میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

آج صبح بی جے پی کے رکن پارلیمان اور حسن لوک سبھا حلقہ سے این ڈی اے کے امیدوار پرجول ریونا کو کرناٹک پولیس نے بنگلور کے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے حراست میں لیا ہے۔ ایس آئی ٹی نے انہیں حراست میں لینے اور ان کا پوٹینسی ٹیسٹ کروانے کے بعد انہیں بنگلور کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ خیال رہے کہ پرجول ریونا آج صبح میونخ، جرمنی سے ہندوستان واپس لوٹے ہیں۔ خیال رہے کہ ان پر متعدد خواتین کی جنسی ہراسانی کا الزام ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سوشل میڈیا پر پیغامات کی ترسیل اور عذابِ جاریہ کا تصور

انہوں نے کرناٹک پولیس کے مخصوص تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی ) نے حراست میں لیا ہے۔ یاد رہے کہ وہ حسن پارلیمانی حلقے سے لوک سبھا انتخابات کے دوسرے دن یعنی ۲۷؍ اپریل کو ملک چھوڑ کر چلئے گئے تھے۔ ۳۳؍سالہ پرجول ریونا ملک کے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کے پوتے ہیں۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے بی جے پی کو اپنے لیڈرکو حفاظت فراہم کرنے کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ منتخب نمائندوں کیلئے ایک خصوصی عدالت نے ایس آئی ٹی کی طرف سے داخل کی گئی درخواست کے بعد ۱۸؍ مئی کو پرجول ریونا کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK