Inquilab Logo Happiest Places to Work

کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد حفاظتی خدشات کے سبب ۴۸؍ سیاحتی مقامات بند

Updated: April 29, 2025, 9:58 PM IST | Sri Nagar

کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد حفاظتی خدشات کے سبب ۴۸؍ سیاحتی مقامات عوام کیلئے بند کر دئے گئے ہیں، جن مقامات کو بند کیا گیا ہے ان میں گریز ویلی، ڈوڈاپاتھری، ویریناگ، بانگس ویلی اور یوس مارگ شامل ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد کشمیر وادی میں۸۷؍ عوامی پارکوں اور باغات میں سے۴۸؍ کو عوام کیلئے  بند کر دیا گیا ہے۔ نامعلوم حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان مقامات کو بند کر دیا گیا ہے جہاں حفاظتی انتظامات ناکافی سمجھے گئے تھے۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق، ان میں گریز ویلی، ڈوڈاپاتھری، ویریناگ، بانگس ویلی اور یوس مارگ شامل ہیں۔حکام نے سری نگر کی جامع مسجد میں سیاحوں کے داخلے پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ حکام نے بندش کا کوئی سرکاری حکم نامہ جاری نہیں کیا ہے، تاہم ان مقامات پر داخلہ روک دیا گیا ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: وِرِنداون کے بانکے بہاری مندر نے مسلم کاریگروں کے بائیکاٹ کا مطالبہ مسترد کردیا

یہ فیصلہ۲۲؍ اپریل کو بیسارن میں دہشت گرد حملے کے ایک ہفتے بعد آیا ہے، جس میں۲۶؍ افراد ہلاک اور۱۷؍ زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق، دہشت گردوں نے سیاحوں کے مذہب کی تصدیق کیلئے  ان کے نام پوچھنے کے بعد انہیں نشانہ بنایا۔ مارے گئے افراد میں سے تین کو چھوڑ کر باقی سب ہندو تھے۔ سنیچر کو سری نگر کی کشمیر ہوٹل ایسوسی ایشن نے کہا کہ پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد وادی میں۸۰؍ فیصد سیاحتی بکنگ منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایسوسی ایشن کے چیئرپرسن مشتاق چایا نے دی ہندو کو بتایا، ’’ہم سمجھ سکتے ہیں۔ جو ہوا اس کے پیش نظر یہ جائز اور فطری ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پہلگام پر کانگریس لیڈروں کے بیانات پر اعتراض

چایا نے کہا کہ’’ یونین ٹیریٹری میں ٹورزم انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کاروبار میں کمی سے پریشان نہیں ہیں، لیکن وہ اس بات سے افسردہ ہیں کہ یہ واقعہ ہماری زمین پر پیش آیا۔‘‘ہندوستان کے وزارت خارجہ نے۲۴؍ اپریل کو یہ بھی اعلان کیا تھا کہ ہندوستان میں پاکستانی شہریوں کے ویزا اتوار سے منسوخ ہو جائیں گے اور انہیں اس سے پہلے ملک چھوڑنا ہوگا۔ ہندوستان نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا خدمات بھی فوری طور پر معطل کر دی ہیں۔ اس کے بعد، کم از کم۵۳۷؍ پاکستانی شہریوں نے پنجاب میں واقع اٹاری-واگھہ سرحدی گزرگاہ  کے ذریعے ہندوستان چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK