• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیرالا: فلم ایڈیٹر نشاط یوسف ایرناکولم میں اپنی رہائش گاہ کے باہر مردہ پائے گئے

Updated: October 30, 2024, 3:14 PM IST | Kochi

بہترین فلم ایڈیٹر ایوارڈ یافتہ نشاط یوسف کیرالا کے ضلع ایرناکولم میں اپنی رہائش گاہ کے باہر مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی ہے جبکہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Nishad Yousuf Was Best Film Editor. Photo:INN
نشاط یوسف ایک بہترین فلم ایڈیٹر تھے۔ تصویر: آئی این این

انعام یافتہ فلم ایڈیٹر نشاط یوسف آج کیرالا کے ضلع ایرناکولم کے پانمپلی نگر میں اپنی رہائش گاہ کے قریب مردہ پائے گئے ہیں۔ پولیس حکام نے اس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد تفتیش شروع کی ہے۔ تاہم، نشاط یوسف کی موت کی وجہ معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔ خیال رہے کہ نشاط ملیالم فلموں کیلئے جانے جاتے تھے جن میں ’’انڈ‘‘، ’’ون‘‘، ’’ تھلومالا ‘‘اور ’’سعودی ویلکا‘‘ قابل ذکر ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: جاپان میں غیریقینی سیاسی صورتحال، وزراء مستعفی

تاہم، وہ اپنے نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے جن میں مورتھی موہن لال، مموتی بزوکا اور سریہ کنگوا شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۲ء میں نشاط کو تھلومالا کیلئے بہترین فلم ایڈیٹر کے ریاستی اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

دی فلم امپلائیوز فیڈریشن آف کیرالا (ایف ای ایف کے اے) نے ان کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’نشاط یوسف، جو ایک بہترین فلم ایڈیٹر تھے، کی ناقابل یقین موت کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ انہوں نے ملیالم سنیما کی ترقی میںاہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کی موت پر ایف ای ایف کے اے ڈائریکٹرز یونین کا اظہار تعزیت ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK