Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کیرالا: بابا رام دیو کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے باعث اب تک۲۶؍ مقدمات درج

Updated: March 01, 2025, 7:23 PM IST | Thiruvandpuram

کیرالا میں متنازعہ یوگا گرو اور تاجر رام دیو کو قانونی مسائل کا سامنا ہے، جہاں ریاست بھر کی مختلف عدالتوں میں ان کی کمپنی پتنجلی آیوروید کی مصنوعات کے گمراہ کن اشتہارات کے باعث ان کے خلاف ۲۶؍ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Baba Ramdev (left) Balkrishnan (right). Photo: INN
بابا رام دیو ( بائیں) بال کرشنن ( دائیں ) ۔ تصویر: آئی این این

۲۰؍ فروری کو کیرالا کے ڈرگس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ڈرگس کنٹرولر سجیت کمار کے نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے ایک حلف نامے میں بتایا گیا ہے کہ پتنجلی آیوروید لمیٹڈ نے ڈرگز اینڈ میجک ریمیڈیز (آبجیکشن ایبل ایڈورٹائزمنٹس) ایکٹ،۱۹۵۴ء کی کس طرح خلاف ورزی کی ہے۔ یہ قانون جادوئی خصوصیات کے دعووں کے ساتھ ادویات کی تشہیر پر پابندی عائد کرتا ہے۔ حلف نامے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حق معلومات ایکٹیوسٹ ڈاکٹر بابو کے کی شکایت کے بعد ان اشتہارات کو شائع کرنے والے اخبارات کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی گئی۔ان اخبارات میں ملیالم، اور انگریزی کے روزنامے جیسے ماتر بھومی،ملیالا منورما، کیرالا کوموڑی، اور دی ہندو ، شامل ہیں۔حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام اشتہارات میں بیماری ٹھیک ہونے کا غیرحقیقی دعویٰ کیا گیا تھا ۔جو قانون کے تحت ممنوع ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ۲؍ دن کی جدوجہد کے بعد سوار گیٹ سانحہ کا ملزم ہاتھ لگا

حلف نامے کے مطابق پتنجلی آیوروید کی ایک ملحقہ کمپنی دیویا فارمسی کے خلاف بھی گمراہ کن اشتہارات شائع کرنے کے الزام میں ۳۱؍ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ان میں سے۲۶؍ مقدمات سرکاری طور پر درج کیے گئے ہیں، جبکہ پانچ دیگر مقدمات میں ان اخبارات کی جانب سے تعاون نہ کرنے کے سبب تاخیر ہوئی ہے جنہوں نے ان اشتہارات کو شائع کیا تھا۔ یہ مقدمات کیرالا کی متعدد عدالتوں میں درج کئے ہیں،ان میں کوزیکوڈ (۵؍)، کوٹایم (۲؍)، کاکنڈ (۶؍)، تروواننتاپورم (۵؍)، کٹپانا (۱؍)، اور پالکاڈ (۳؍) کی ججسشل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کورٹس، نیز تھرسور (۲؍) اور کولم (۲؍) مقدمات درج ہیں۔ فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کورٹ نے کیرالا ڈرگز انسپکٹر کی جانب سے درج ایک فوجداری مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے میں ناکامی پر رام دیو اور پتنجلی آیوروید کے مینیجنگ ڈائریکٹر اچاریہ بالکرشن کے خلافغیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے۔ علیحدہ طور پر، کوزیکوڈ کی ججسشل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کورٹ نے رام دیو کو مئی میں ایک اور متعلقہ مقدمے میں ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK