• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیرالا ہائی کورٹ: ملیالم نیوز چینل کے ایڈیٹرز کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ خارج

Updated: August 04, 2024, 6:59 PM IST | Kochi

بنچ نے کہا کہ پبلک ڈومین میں موجود کتاب پر بحث کرنے کیلئے میڈیا والوں کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ واضح رہے کہ رپورٹر چینل کے پرکاش اور ایم وی نکیش کمار پر روحانی پیشوا امرتانند مائی اور ان کی تنظیم کو ’’بگ اسٹوری‘‘ نامی شو نشر کرکے بدنام کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

Kerala High Court Building. Photo: INN.
کیرالا ہائی کورٹ کی عمارت۔ تصویر: آئی این این۔

لائیو لاء کی رپورٹ کے مطابق، کیرالا ہائی کورٹ نے جمعہ کو ایک ملیالم نیوز چینل کے ایڈیٹرز کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ڈومین میں موجود کتاب پر بحث کرنے کیلئے میڈیا والوں کے خلاف مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ پرکاش، ایگزیکٹیو ایڈیٹر اور رپورٹر چینل کے ڈائریکٹر اور چیف ایڈیٹر ایم وی نکیش کمار پر روحانی پیشوا امرتانندمئی اور ان کی تنظیم کو ’’بگ اسٹوری‘‘ نامی شو نشر کرکے بدنام کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ یہ شو گیل ٹریڈ ویل کی کتاب ’’ہولی ہیل ‘‘پر مبنی تھا۔ امرتانندمئی کے ایک پیروکار نے چینل پر روحانی پیشوا کو بدنام کرنے کا الزام لگایا اور ۲۰۱۴ء میں ہتک عزت کی شکایت درج کرائی جسے پرکاش اور کمار نے چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: وقف ایکٹ میں ترمیم کا بل آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان

جمعہ کو جسٹس پی وی کنہی کرشنن کی بنچ نے نوٹ کیا کہ کتاب ہولی ہیل پبلک ڈومین میں دستیاب ہے اور اس کا ملیالم میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ خاموش رہیں اور کتاب پر بحث نہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ اگر امرتانندمائی مٹھ یا اس کے عقیدتمند کتاب کے مصنف یا پبلشر کے خلاف کارروائی نہیں کر رہے ہیں، تو وہ اس پر بحث کرنے پر صحافیوں کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر نہیں کر سکتے۔ دی ہندو کی خبر کے مطابق، عدالت نے کہا کہ یہ کتاب کے مندرجات کے بارے میں صرف ایک منصفانہ اور ایماندارانہ بحث تھی۔ اگر یہ ممنوع ہے، تو یہ میڈیا کی آزادی اظہار کی خلاف ورزی کرے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK