• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیرالا: جمعیت کا وائناڈ لینڈ سلائڈ متاثرین کیلئے ’جمعیۃ ولیج‘ بنانے کا اعلان

Updated: August 26, 2024, 4:03 PM IST | New Delhi

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر ایک ا علیٰ سطحی وفد نے کیرالا کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور راحت رسانی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ جمعیتۃ علماء کیرالانے کاٹیکولم کے علاقے میں ایک ایکڑ زمین پر ’جمعیۃ ولیج‘ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں کمیونٹی سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔

Wayanad has suffered severe damage from recent landslides. Photo: INN.
وائناڈ میں حالیہ لینڈ سلائڈ سے شدید نقصان ہوا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد کیرالہ کے وائناڈ علاقے میں پہنچا جہاں حالیہ لینڈ سلائڈ سے شدید نقصان ہوا ہے۔ اس وفد نے جمعیۃ علماء کیرالہ کی جانب سے متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا اور مستقبل کے لیے ٹھوس اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس وفد میں جمیعۃ علماء کرناٹک کے ناظم اعلیٰ مولانا مفتی شمس الدین بجلی قاسمی، جمیعۃ علماء تمل ناڈو کے ناظم اعلیٰ حاجی محمد حسن اور جمیعۃ علماء کیرالہ کے صدر مولانا محمد ابراہیم سمیت ۲۲؍ اراکین شامل تھے۔ اس وفد نے جمیعۃ کیرالہ کے صدر مولانا محمد ابراہیم کی قیادت میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ اس دوران وفد کو بتایا گیا کہ لینڈ سلائڈ کی تباہی سے متعدد گاؤں صفحۂ ہستی سے مٹ گئے ہیں، کئی بچے یتیم اور خواتین بیوہ ہو گئی ہیں۔ علاوہ ازیں عمر رسیدہ افراد کو مزید مشکلات درپیش ہیں۔ ان حالات میں فوری مدد کے ساتھ طویل مدتی بحالی کے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ چنانچہ اس مقصد کے لیے جمعیۃ علماء کیرالہ نے کاٹیکولم کے علاقے میں ایک ایکڑ زمین پر ’جمیعۃ ولیج‘ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں کمیونٹی سینٹر بھی تعمیر کی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’آج آپ کے پاس اقتدار ہے، کل نہیں رہے گا ‘‘

مولانا مفتی شمس الدین بجلی قاسمی نے یقین دہانی کرائی کہ جمیعۃ علماء کرناٹک کی ٹیم اس منصوبے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وفد کے دیگر اراکین میں جمیعۃ علماء کیرالہ کے جنرل سکریٹری مولانا مجیب نجمی، مولانا سفیان، مولانا طلحہ، مولانا عبدالستار، مولانا امین، مولانا نوراللہ، مفتی شباب قاسمی (کیرالہ) مولانا محمد عمر مرکزی کارکن جمیعۃ علماء ہند، مولانا حسین (صدر، جمیعۃ علماء، بنگلور)، تفہیم اللہ معروف (جنرل سیکریٹری، جمعیۃ علماء، بنگلور)، رضوان بدر، قطب الدین عرف عبدالمتین، مولانا عبد الستار، مولانا اشرف، مفتی سلیم اور مولانا ظہیر شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK