Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

کیرالا: مذہبی ہم آہنگی کی مثال، کاسرگوڈ مندر میں افطار کا اہتمام کیا گیا

Updated: March 05, 2025, 3:53 PM IST | Kochi

کیرالا کے کاسر گوڈ میں پیرومکلیاتم فیسٹیول کے دوران بھائی چارے کی عمدہ مثال پیش کرتے ہوئے افطاری کا اہتمام کیا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کیرالا کے کسرگوڈ کے ایک مندر نے رمضان کے مہینے میں مسلمانوں کیلئے افطاری کا اہتمام کیا تھا۔ مساجد میں افطاری کا انتظارہونا عام بات ہے لیکن مندر میں افطاری کا اہتمام اتحاد اور بھائی چاے کی غیر معمولی مثال ہے۔ پیر کو مندر کی کمیٹی کے ممبران نے ابتدائی طور پر اراداتاً پیرومکلیاتم فیسٹیول میں شرکت کرنے والےا فراد کیلئے کھانے کا انتظام کیا تھا۔ بعد ازیں مندر کے حکام نے اعلان کیا کہ مسلمانوں کو بھی افطاری کرنے کیلئے پرساد پیش کیا جائے گا۔غروب آفتاب سے قبل مندرکے احاطے میں روزہ دار افراد کے آنے کی شروعات ہوگئی تھی۔ مندر کے حکام نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔ انہوں نے ایک دوسرے سے بات چیت بھی کی اور ایک دوسرے کی خیریت بھی معلوم کی۔ مندر کے صحن میں اذان کی آواز گونجی۔ اس طرح مندر کی دیواروں کے درمیان روزہ کھولنا مذہبی ہم آہنگی کی طاقت کابہترین نمونہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جی ڈی پی کی شرح نمو۵ء۶؍ فیصد رہنے کا تخمینہ

منور علی صاحب، جنہوں نے ۱۳؍ مختلف مساجد کو افطارکیلئے دعوت نامہ بھیجا تھا ک، نے کہا کہ ’’اپنے پڑوس میں جانا،لوگوں کو مدعو کرنا اور لوگوں کا اس طرح مندر میں جمع ہوتے دیکھنا خوش کن واقعہ ہے۔‘‘ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا یہ تجربہ شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کیا ہے کہ ’’وہ تقریب کتنی خوبصورت تھی۔‘‘پالیکارا، بیکل، نیلیشورم، کیمنامنگلم کازکم اور تھرکاری پورمیں بھی مختلف مقامات پر افطاری کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مندر کے ممبران نے ذاتی طور پر مساجد کی انتظامیہ کو کھانے کی اشیاء فراہم کی جس نے آپسی تعاون اور عزت کی عمدہ مثال پیش کی ہے۔صابر چرمل، جو افطار میں شرکت کرنے والے ایک مقامی شخص ہیں، نے اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ’’یہاں صرف رمضان ہی نہیں بلکہ دیگر مواقعوں میں بھی مذہبی ہم آہنگی دیکھنے کو ملتی ہے۔ سیلاب کے دوران مقامی مساجد نے ضرورت مندر افراد کو پناہ فراہم کی تھی۔ ہمارے درمیان محبت اور بھائی چارہ نمایاں ہے اور یہاں سب 
ہمیں ایک دوسرے کا بھائی بہن سمجھتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان نے جموں کشمیر اور منی پور پرانسانی حقوق کے سربراہ کا تبصرہ مسترد کردیا

تھرکاری پور میں والواکاد جماعت کے اسوخ ہودوی نے افطار کا اہتمام کیا تھا جس میں سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی تھی جن میں کانگریس کے لیڈر اور رکن پارلیمان رام موہن انانتھن بھی شامل ہیں۔ قبل ازیںبرچیری مسجد کمیٹی نے بھی کالیری منڈیا کالوارا جلوس کا استقبال کیا تھا جبکہ علمارا محی الدین جمعہ مسجد کمیٹی نے پیروم کلیاتم فیسٹیول کے تعاون میں بینر لگائے تھے۔ان مشکل حالات میں مذہبی اختلافات سے قطع نظر باہمی احترام اور بقائے باہمی پروان چڑھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK