مرزاپور میں خطاب کرتےہوئے ان کاکہناتھاکہ ملک میں وزیراعظم مودی جیسا کوئی دوسرا لیڈر نہیں ہے اوریوگی آدتیہ ناتھ جیسا وزیر اعلیٰ کوئی نہیں ہے۔
EPAPER
Updated: August 20, 2024, 1:07 PM IST | Agency | Mirzapur
مرزاپور میں خطاب کرتےہوئے ان کاکہناتھاکہ ملک میں وزیراعظم مودی جیسا کوئی دوسرا لیڈر نہیں ہے اوریوگی آدتیہ ناتھ جیسا وزیر اعلیٰ کوئی نہیں ہے۔
لوک سبھا انتخابات کے بعد سے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے درمیان اختلافات کی بحث کو کیشو پرساد نے ختم کر نے کی کوشش کی ہے۔ مرزا پور میں منعقدہ پروگرام میں انہوں نے نہ صرف وزیر اعظم مودی اور وزیراعلیٰ یوگی کی تعریف کی بلکہ دونوں لیڈروں کو بہترین وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بھی بتایا۔
مرزا پور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نےا سٹیج سے وزیر اعلیٰ کی تعریف کی۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی حصولیابیوں کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرکز اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے، آپ یہ بھی جانتے ہیں کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں ہماری ڈبل انجن والی حکومت ملک میں اچھا کام کر رہی ہے۔ ملک میں وزیراعظم مودی جیسا کوئی دوسرا لیڈر نہیں ہے اور ملک میں یوگی آدتیہ ناتھ جیسا وزیر اعلیٰ کوئی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھئے:کولکاتا عصمت دری کیس : افواہ پھیلانے پر کارروائی
انہوں نے یہ بھی کہاکہ `ہمارے لیڈر وزیراعظم مودی دنیا کے سب سے بااثر اور طاقتور لیڈر ہیں اور وزیراعلیٰ یوگی دوسرے وزرائے اعلیٰ کے مقابلے میں بہترین ہیں، ان کے جیسا کوئی نہیں، ریاست میں بہترین کام کر رہے ہیں۔
لوک سبھا انتخابات کے بعد سے ریاستی بی جے پی کے دو اہم لیڈروں یو گی آدتیہ ناتھ اور کیشو پرساد موریہ کے درمیان باہمی اختلافات کی خبریں وقفے وقفے سے آتی رہی ہیں ۔
کیشو پرساد موریہ کے مذکورہ بیان سے یہ بتانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اب سب کچھ معمول پر ہے۔ حکومت اور تنظیم کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔
دراصل لوک سبھا انتخابات میں متوقع نتائج نہ آنے کے بعد ریاستی بی جے پی میں حکومت اور تنظیم سے متعلق بیانات سامنے آئے تھے۔ بی جے پی کی ریاستی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرسا د موریہ نے اسٹیج سے یہ بیان دیا تھا کہ `تنظیم حکومت سے بڑی ہے۔ اس کے بعد کیشو پر سادموریہ نے وزیر اعلیٰ کی صدارت میں ہونے والی کابینی اور دیگر میٹنگوں میں شرکت نہیں کی تھی۔ اس کے فوراً بعد دہلی میں بی جے پی کی اعلیٰ قیادت سے کیشو کی ملاقات نےدونوں کے درمیان اختلاف کی بحث کو مزیدتیز کر دیا تھا۔