• Mon, 21 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

خالصتانی علااحدگی پسند گرپتونت سنگھ پنو کی ایئرانڈیا کے مسافروں کو دھمکی

Updated: October 21, 2024, 4:31 PM IST | New Delhi

خالصتانی علاحدگی پسند گرپتونت سنگھ پنو نے ایئرانڈیا کے مسافروں کو یکم نومبر تا ۱۹؍ نومبر تک ایئرانڈیا کے طیاروں سے سفر کرنے کے متعلق خبردار کیا ہے۔ ایس ایف جےکی دھمکی ایئرانڈیا کے طیاروں میں ممکنہ حملے کی جانب اشارہ ہے۔

Gurpatwant Singh Pannu. Photo: INN
گرپتونت سنگھ پنو۔تصویر: آئی این این

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ’’خالصتانی علاحدگی پسند‘‘ گرپتونت سنگھ پنو نے آج ایئرانڈیا کو نئی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے ایئرانڈیا کے طیاروں کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں سے کہا ہے کہ ’’وہ یکم نومبر تا ۱۹؍ نومبر ایئرانڈیا کے طیاروں سے سفر کرنے سے گریز کریں۔‘‘خیال رہے کہ گرپتونت سنگھ پنو کی یہ دھمکی ان کے دعویٰ کے مطابق ’’سکھ نسل کشی کی ۴۰؍ ویں برسی‘‘ کے وقت دی گئی ہے۔ سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے) کی یہ دھمکی ایئرانڈیا کے طیاروں میں حملے کے ممکنہ خطرہ کا اشارہ ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’پنو نے گزشتہ سال بھی اسی طرح کی دھمکی دی تھی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بی جے پی کی توجہ مسلم اکثریتی اسمبلی حلقوں پرمرکوز

گرپتونت سنگھ پنواور ایس ایف جے کون ہیں؟
خیال رہے کہ گرپتونت سنگھ پنو خالصتانی علاحدگی پسند تحریک کے اہم رکن ہیں جو پنجاب کے باہر خالصتانیوں کی آزادانہ ریاست ’’خالصتان‘‘ کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کئی مرتبہ عالمی سطح پر اس جانب توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کی قیادت میں ایس ایف جے نے خالصتانی تحریک کو فروغ دینے کیلئے ڈجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال بھی کیا ہے۔ پنو بھی ہندوستانی حکام کے خلاف مقدمہ دائر کرنے میں ملوث ہیں۔ خیال رہے کہ جولائی ۲۰۲۰ء میں پنو کو’’علاحدگی پسندی اور تشدد کو فروغ دینے‘‘ کیلئے دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔‘‘ حکومت ہند نے بھی ان کے خلاف کئی وارنٹ جاری کئے ہیں اور ہندوستان میں ان کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں۔ 
گرپتونت پنو کے پاس کنیڈا کی شہریت بھی ہےاور ان کی سرگرمیاں ہندوستان اور دیگر ممالک، خاص طور پرکنیڈا، کے درمیان سفارتی تنازع کا باعث بن رہی ہیں۔ پنو نے یہ دھمکی اس وقت دی ہے جب ہندوستان کے مختلف طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK