جمعہ کو رمضان المبارک کی ۲۹؍ ویںشب کی تراویح کی نمازوں اور ختم القرآن میں مسجد حرام میں۲۵؍ لاکھ ، جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں ۴۱؍ لاکھ سے زائد نمازیوں نے شرکت کی، جو انتہائی روحانی اور پرامن ماحول میں منعقد ہوئی۔
EPAPER
Updated: March 30, 2025, 9:11 AM IST | Riyadh
جمعہ کو رمضان المبارک کی ۲۹؍ ویںشب کی تراویح کی نمازوں اور ختم القرآن میں مسجد حرام میں۲۵؍ لاکھ ، جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں ۴۱؍ لاکھ سے زائد نمازیوں نے شرکت کی، جو انتہائی روحانی اور پرامن ماحول میں منعقد ہوئی۔
جمعہ کو رمضان المبارک کی ۲۹؍ ویںشب کی تراویح کی نمازوں اور ختم القرآن میں مسجد حرام میں۲۵؍ لاکھ ، جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں ۴۱؍ لاکھ سے زائد نمازیوں نے شرکت کی، جو انتہائی روحانی اور پرامن ماحول میں منعقد ہوئی۔ صبح کے ابتدائی اوقات سے ہی مسجد کے صحنوں، نماز ہالوں اور مطاف کے علاقے میں عمرہ کرنے والوں اور نمازیوں کا ایک مسلسل ہجوم دیکھنے میں آیا۔حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی نے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے لاکھوں کے ہجوم کو منظم کیا۔ نمازیوں کو مؤثر طریقے سے مطاف، مخصوص نماز کی جگہوں اور بزرگوں اور معذور افراد کیلئے مختص راستوں کی طرف رہنمائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب میں عید الفطر کی نمازکیلئے۱۹؍ ہزار سے زائد مساجد اور عید گاہیں تیار
اس دوران ٹھنڈے اور سادے آب زم زم کا اہتمام کیا گیا۔مسجد کی صفائی ، خوشبو کا چھڑکاؤ، کے ساتھ دیگر خدمات سر انجام دی گئیں۔ اسی کے ساتھ ہی ہزاروں تربیت یافتہ کارکنان زائرین کی خدمات کیلئے مامور کئے گئے تھے۔جو مسلسل زائرین کی مختلف رہنمائی کر رہے تھے۔اس کے علاوہ، داخلہ و خارجہ دروازوں کے نظام کو بہتر بنایا گیا، جس میں بزرگ اور معذور نمازیوں کیلئے خصوصی داخلے بھی شامل تھے۔ ہنگامی ردعمل کی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی تھیں تاکہ کسی بھی اطلاع پر فوری کارروائی کی جا سکے۔
انہیں خدمات کے نتیجے میں تمام زائرین نے تمام ارکان روحانی ماحول میں خوش اسلوبی سے ادا کئے۔ان خدمات کو ممکن بنانے میں سعودی قیادت کی نگرانی میں نافذ کیے گئے منصوبوں کا اہم کردار رہا۔