Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

سعودی عرب میں عید الفطر کی نمازکیلئے۱۹؍ ہزار سے زائد مساجد اور عید گاہیں تیار

Updated: March 29, 2025, 10:14 PM IST | Riyadh

سعودی عرب میں عید الفطر کی نمازکیلئے۱۹؍ ہزار سے زائد مساجد اور عید گاہیں تیار ہیں۔اسلامی امور، دعوت و ہدایت کی وزارت نے سن۱۴۴۶ ہجری کی عید الفطر کی نماز کیلئے مملکت بھر میں۱۵۹۴۸؍ مساجد اور۳۹۳۹؍ کھلی عید گاہیں تیار کی ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

سعودی عرب میں عید الفطر کی نمازکیلئے۱۹؍ ہزار سے زائد مساجد اور عید گاہیں تیار ہیں۔اسلامی امور، دعوت و ہدایت کی وزارت نے سن۱۴۴۶ ہجری کی عید الفطر کی نماز کیلئے مملکت بھر میں۱۵۹۴۸؍ مساجد اور۳۹۳۹؍ کھلی عید گاہیں تیار کی ہیں۔ وزارت نے تمام علاقوں میں اپنی شاخوں کے ذریعے تیاریاں مکمل کی ہیں، جس میں مساجد کی مرمت، صفائی، انتظامات اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزارت نے عبادت گاہوں کی دیکھ بھال اور نمازیوں کو عبادت و سکون کا روحانی ماحول فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: غزہ: جاں بحق ہونے والے ۸۲۵؍ بچے پہلی سالگرہ بھی نہیں منا سکے، چند بچوں کی وصیتیں

وزارت نے مسجد کے اہلکاروں کو عید کی نماز کیلئے مقررہ وقت پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے، جو کہ ام القریٰ کیلنڈر کے مطابق طلوع آفتاب کے۱۵؍ منٹ بعد ہے۔ ۶؍ہزار سے زائد مرد و خواتین معائنہ کاروں کو مساجد اور نماز کی جگہوں کی نگرانی کیلئے مقرر کیا گیا ہے تاکہ عید سے پہلے ان کی مکمل تیاری یقینی بنائی جا سکے۔ وزارت نے شہریوں اور رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مساجد میں فراہم کی جانے والی خدمات میں کسی بھی کمی کی اطلاع۱۹۳۳؍نمبر پر مرکز برائے مستفید ہونے والوں کو دیں۔
وزارت نے سب سے عید کے مبارک ایام میں نیک اعمال کرنے، اجتماعی عید کی نماز میں شرکت کرنے، خاندانی تعلقات کو مضبوط بنانے اور اپنے اچھے کام جاری رکھنے کی بھی تلقین کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK