• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دنیا بھر میں جنگوں کے نتیجے میں بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں: کڈس رائٹس

Updated: July 17, 2024, 9:13 PM IST | New Delhi

ایڈگروپ کڈس رائٹس نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں جنگوں کے نتیجے میںب چوں کے حقوق تیزی سے سلب کئے جا رہے ہیں اور مسلح جنگوں میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی میں ۲۱؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Millions of Palestinian children have lost their education. Image: X
غزہ جنگ کے نتیجے میں کروڑوں فلسطینی بچے تعلیم سے محروم ہو چکے ہیں۔ تصویر: ایکس

ایڈ گروپ کڈس رائٹس نے متنبہ کیا ہے کہ دنیا بھر میںفوجی جنگوں یا دیگر جنگوں کے درمیان ، جن میںاسرائیل حماس جنگ، سوڈان جنگ، روس یوکرین جنگ قابل ذکر ہیں، میں بچوں کے حقوق کو تیزی سے سلب کیا جا رہا ہے۔ گروپ ، جو انٹرنیشنل چلڈرنس پیس پرائز منعقد کرتا ہے، نے آج کہا کہ گزشتہ سال سے اب تک مسلح جنگوں میں بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی میں ۲۱؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی میں بچوں کا قتل، بچوں کو فوج میں بھرتی کرنا یا انہیں بطور فوجی استعمال کرنا، بچوں کا اغواءاور انہیں انسانی امداد سے محروم رکھنا شامل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بہار: محرم کے جلوس کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے کیلئے ۳؍ افراد حراست میں

کڈس رائٹس نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری ہونے کے بعد کہا کہ جنگوں کے علاوہ دنیا بھر میں نوجوان اب بھی کورونا کی وباء کے اثرات سے جوجھ رہے ہیں ۔ کڈس رائٹس نے اپنی سالانہ روپرٹ میں کہا ہے کہ ’’جنوبی نصف کرہ میںبچوں کے مدافعتی نظام کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے۔ گروپ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ موسمیاتی بحران جیسے انسانی یا قدرتی آفات اور اس سے متعلقہ نقل مکانی کی بڑھتی شرح نے بھی دنیا بھر میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

سوڈان میں جنگ کے نتیجے میں بچوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ تصویر: ایکس

تاہم، رپورٹ میں ڈنمارک اور برطانیہ جیسے ممالک کے ذریعے فوسل ایندھن کو فوری طور پر ختم کرنے کیلئے ’’مثبت اور مسلسل جدوجہد ‘‘کو سراہا گیا تھا۔مارک ڈولارٹ،جو کڈس رائٹس کے بانی اور چیئر ہیں، نے کہا کہ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دہائیوں سے اس پالی کرائئس کے بڑھنے کی وجہ سے بچوں اور ان کے حقوق پر مرتب ہونے والے اثرات کی جانب نشاندہی کی گئی ہے۔ 
انہوں نے جنگوں کی وجہ سے بچوں پر ہونےوالے اثرات کے حوالے سے کہا کہ جنگوں کے نتیجے میں   دنیا بھر میں بچے اور نوجوان افراد دماغی بیماریوں سے جوجھ رہے ہیں۔ کڈس رائٹس کی بچوں کے حقوق کی حفاظت کرنے والے ممالک کی فہرست میں لکسمبرگ پہلے جبکہ افغانستان آخری نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK