• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کولکاتا عصمت دری اور قتل کیس: سری نگر میں ڈاکٹروں نے بارش میں بھیگ کر احتجاج کیا

Updated: August 18, 2024, 11:34 AM IST | Agency | Srinagar

گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر میں احتجاج کے دوران ملزمین کو جلد سے جلد پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ، ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور۔

Doctors protesting during the rain at the Government Medical College in Srinagar. Photo: PTI
ڈاکٹر، سری نگر کےگورنمنٹ میڈیکل کالج میں بارش کے دوران احتجاج کرتےہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

 گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سری نگر کے ڈاکٹروں نے سنیچر کوتیز بارش کے درمیان کولکاتا عصمت دری اور قتل کیس کیخلاف احتجاج درج کیا۔ اس دوران خاطیوں کو فوری طور پر سزادینے کا مطالبہ کیا گیا۔ 
احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کے ہاتھوں میں بینرس تھے اور وہ اس افسوس ناک واقعے کیخلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔ انہوں نے ملزمین کو جلد سے جلد پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ایک ڈاکٹر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،’’ `ہم دن رات عوام کی خدمت کرتے ہیں لیکن ہم کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کشمیر: انسانی حقوق کے پاسدار خرم پرویز کے جیل میں ۱۰۰۰؍ دن مکمل

‘‘انہوں نے کہا،’’کولکاتا کے واقعے سے معلوم ہوا کہ ہمارےسماج میں ڈاکٹر خاص طور پر خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ ہم یہاں جمع ہوئے ہیں تاکہ متاثرہ ڈاکٹر کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا جائے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کولکاتہ واقعے میں ملوث ملزمین کو فوری طور پر سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ‘‘
 ایک خاتون ڈاکٹر نے کہا،’’ `ہم انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (آئی ایم اے) کی حمایت میں جمع ہوئے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جو کسی بھی سیکوریٹی کے بغیر اسپتالوں میں کام کرتے ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK