کرلا ایل ٹی ٹی یارڈ میں ۲۶؍، ۲۷؍اور ۲۸؍نومبر کی شب میں اہم تکنیکی اور کراسنگ کے کاموں کے لئے ۱۲؍ بج کر ۵۰؍منٹ سے ۵؍ بجکر ۵۰؍منٹ تک کام جاری رہے گا۔ اس لئے کئی طویل مسافتی ٹرینوں کو تھانے میں روک دیا جائے گا۔
EPAPER
Updated: November 25, 2024, 5:36 PM IST | Saeed Ahmad Khan | Kurla
کرلا ایل ٹی ٹی یارڈ میں ۲۶؍، ۲۷؍اور ۲۸؍نومبر کی شب میں اہم تکنیکی اور کراسنگ کے کاموں کے لئے ۱۲؍ بج کر ۵۰؍منٹ سے ۵؍ بجکر ۵۰؍منٹ تک کام جاری رہے گا۔ اس لئے کئی طویل مسافتی ٹرینوں کو تھانے میں روک دیا جائے گا۔
کرلا ایل ٹی ٹی یارڈ میں ۲۶؍، ۲۷؍اور ۲۸؍نومبر کی شب میں اہم تکنیکی اور کراسنگ کے کاموں کے لئے ۱۲؍ بج کر ۵۰؍منٹ سے ۵؍ بجکر۵۰؍منٹ تک کام جاری رہے گا۔ اس لئے کئی طویل مسافتی ٹرینوں کو تھانے میں روک دیا جائے گا۔ اس دوران کوچ والی ایکسپریس ،شالیمار ایل ٹی ٹی ایکسپریس، وشاکھا پٹنم ایل ٹی ٹی ایکسپریس ،گورکھپور ایل ٹی ٹی سپرفاست ایکسپریس ،ایودھیا کینٹ ایل ٹی ٹی ایکسپریس ، بلارشاہ ایل ٹی ٹی ایکسپریس، رکسول ایل ٹی ٹی ایکسپریس ،پرتاب گڑھ ایل ٹی ٹی ایکسپریس اور ایل ٹی ٹی گورکھپور سپر فاسٹ ایکسپریس کے روٹ کو مختصر کرکے تھانے تک چلایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: نامکمل ’مسنگ لنک پروجیکٹ‘ سے ممبئی ۔ پونے کا راستہ متاثر
اسی طرح ایل ٹی ٹی سے روانہ ہونے والی کچھ ٹرینوں کو ایل ٹی ٹی سے ۴۰؍ تا ۴۵؍منٹ تاخیر سے روانہ کیا جائےگا ۔سینٹرل ریلوے کے چیف پی آر او ڈاکٹر سوپنل نیلا نے نمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ اس تعلق سے مسافروں کو پیغامات بھیجے گئے ہیں اور اُن سے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ تفصیلات اسٹیشن ماسٹرز کو بھی مہیّا کرائی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اناؤنسمنٹ کے ذریعے بھی مسافروں کو مطلع کیا جا رہا ہے ۔آخری دن بلاک شب میں ایک بجے سے ۶؍بجے کے درمیان رہے گا۔