• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کویت: آتشزدگی معاملے میں ۳؍ ہندوستانی اور۴؍ مصری حراست میں

Updated: June 20, 2024, 12:32 AM IST | Kuwait

کویت میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی معاملے جس میں ۵۰؍افراد ہلاک ہوئے، اور جن میں زیادہ تر ہندوستانی تھے، میں پیش رفت کرتے ہوئے کویت پولیس نے ۳؍ ہندوستانی اور ۴؍ مصری حراست میں لئے گئے ہیں۔ ان کے خلاف قتل عام اور غفلت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ کویتی امیر کی جانب سے لواحقین کے اہل خانہ کو ساڑھے بارہ لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔

A scene from the Kuwait building fire. Photo: INN
کویت عمارت آتشزدگی کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

ایک میڈیا رپورٹ نے بدھ کو کہا کہ خلیجی ریاست کویت کے جنوبی احمدی گورنری میں آتشزدگی کے سلسلے میں جس میں۵۰؍افراد بشمول ۴۶؍ ہندوستانیوں کی ہلاکت ہو گئی تھی تین ہندوستانیوں، چار مصریوں اور ایک کویتی شہری کو حراست میں لیا گیا ہے۔۱۲؍جولائی کو شہر منگاف میں چھ منزلہ عمارت میں لگنے والی زبردست آگ گراؤنڈ فلور پر گارڈ کے کمرے میں برقی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔ اس عمارت میں ۱۹۶؍مہاجر مزدور رہتے تھے، جن میں زیادہ تر ہندوستانی تھے۔

یہ بھی پڑھئے: حکومت کا اُرد اور تور دال کے ایم ایس پی میں ۱۰؍ فیصد تک اضافہ کرنے کا امکان

انگریزی زبان کے روزنامہ عرب ٹائمز نے نام ظاہر کیے بغیرخبر دی ہے کہ، ’’عوامی استغاثہ نے المنگاف عمارت میں آگ لگنے کے معاملے میں ایک کویتی شہری، تین ہندوستانی شہریوں اور چار مصری شہریوں کو دو ہفتوں کے لیے حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔‘‘اس نے کہا کہ مدعا علیہان پر قتل عام اور غفلت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: علی گڑھ: ہجومی تشدد میں مسلم نوجوان کا قتل، ۴؍ حراست میں

کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے حکم پر، متاثرین کے ہر ایک لواحقین کو۱۵۰۰۰؍ امریکی ڈالر (۵ء۱۲لاکھ روپے) کا معاوضہ دیا جائے گا۔سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے، اخبار نے کہا کہ معاوضے کی ادائیگی سفارت خانوں کے ذریعےکی جائے گی۔ مرنے والوں میں چھیالیس ہندوستانی جبکہ تین دیگر فلپائنی تھے۔ متاثرین میں سے ایک کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ متعلقہ سفارت خانے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امداد آتشزدگی سے متاثرہ افراد کے خاندانوں میں تقسیم کی جائے، اس عمل کو تیز کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد متاثرین کے خاندانوں تک فوری اور مؤثر طریقے سے پہنچے۔ کویت کے عوامی استغاثہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ عوامی استغاثہ نے ایکس پر کہا کہ تحقیقات کا مقصد واقعہ کے پس پردہ حالات سے پردہ اٹھانا ہے، اور آگ لگنے کی وجہ تلاش کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK