Inquilab Logo

علی گڑھ: ہجومی تشدد میں مسلم نوجوان کا قتل، ۴؍ حراست میں

Updated: July 01, 2024, 4:31 PM IST | Lucknow

اترپردیش کے علی گڑھ میں منگل کی رات گاندھی پارک علاقے میں ایک نوجوان کو ۳؍ افراد نے بے رحمی سے مارا پیٹا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں ۴؍ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماجوادی پارٹی کے لیڈران نے دھرنا دیتے ہوئے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی۔

A youth has been killed in mob violence. Photo: INN
ہجومی تشدد میں نوجوان کا قتل ہوگیا ہے۔ تصویر: آئی این این

اترپردیش کے علی گڑھ ضلع میں منگل کی دیر رات گاندھی پارک تھانہ علاقہ کے محلہ رنگریجن، ماموں بھانجا میں ایک کپڑا تاجر کے گھر میں گھسنے والے غیر برادری کے ایک نوجوان کو چوری کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کیا گیا ہے۔ نوجوان کو مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی اور نوجوان کو اسپتال منتقل کیا تھا جہاں ڈاکٹروں سے اسے مردہ قرار دیا تھا۔ علاقے میں بڑھتی مشکلات کی وجہ سے بھاری پولیس نفری تعینات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: جنگی کابینہ تحلیل، الیکشن کا مطالبہ، عوام سڑکوں پر اُترے

اب تک ۴؍ افراد کی حراست عمل میں آئی ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اس واردات کے تعلق سے ۴؍ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کی ہےاور ابتدائی تفتیش کے مطابق مہلوک کی شناخت اورنگ زیب کے طور پر کی گئی ہے۔ اس واردات کے بعد اسپتال کے باہر بھیڑ جمع ہو گئی تھی اور سب نے پولیس سے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے ایس پی مریگانک شیکھر نے بتایا کہ نے پولیس نے گاندھی پارک کے مامو بھانجا علاقے کی اس واردات کے بارے میں ہمیں معلوم ہوا۔ وہاں ایک شخص کو متعدد افراد نے ماب لنچنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ 
پولیس نے مہلوک کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تھا لیکن علاج کے دوران ہی اس کی موت ہو گئی تھی۔ ملزمین کا کہنا ہے کہ وہ ان کے گھر میں چوری کے ارادےسے آیا تھا۔ پولیس نے ابتدائی معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے گاندھی پارک پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا ہے۔ تاہم، دیگر افراد کو سی سی ٹی وی تصاویر کی بناء پر شناخت کی گئی ہے۔ تاہم،دیگر افراد کی شناخت سی سی ٹی وی کی بناء پر کی گئی ہے۔ انہیں بھی جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر میں عیدالاضحی روایتی جذبے کے ساتھ منائی گئی

سمجاوادی پارٹی بہوجن سماج پارٹی کے کارکنان کا دھرنا، سخت کارروائی کی مانگ

سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے کارکنان نے دھرنا دیا ہے اور ۳؍ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم، ۳؍ پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کو جائے واردات کے اندر اور باہر تعینات کیا گیا ہے۔ ماما بھانجا علاقے اور ریلوے بازار کے دکانداروں نے احتجاجاً اپنے شٹر گرا دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کنچن جنگا ایکسپریس:مسافروں کو بچانے کیلئے مسلم نوجوانوں نے ’عید‘ کی قربانی دیدی

علی گڑھ کے سپریٹنڈنٹ آف پولیس مری گانک شیکھر پاٹھک نے بتایا کہ آئی پی سی کے سیکشن ۳۰۲؍ کے تحت گاندھی پارک پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ ہم نے ایف آئی آر میں ۴؍ افراد کا نام درج کیا ہےاور سی سی ٹی وی تصاویر کے ذریعےاس واردات میں ملوث دیگر افراد کی بھی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کسی کو بھی چھوڑا نہیں جائےگا۔‘‘ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہجوم نوجوان کو لاٹھی اور دیگر چیزوں کےذریعے مار رہے ہیں۔‘‘ بعد ازیں مہلوک کی شناخت محمد فرید الیاس اورنگ زیب کے طورپر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK