• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کویت: انڈین ایمبیسی نے یوگا ڈے منایا، آتشزدگی کے متاثرین کو خراج پیش کیا گیا

Updated: June 21, 2024, 6:34 PM IST | Kuwait City

آج بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر کویت میں ہندوستانی سفارتخانے میں یوگا کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور ۱۲؍ جون کو منگاف میں ہوئے آتشزدگی کے متاثرین کا خراج پیش کیا گیا۔ اس دوران چند منٹوں کیلئے خاموشی اختیار کرکے انہیں یاد کیا گیا۔

Participants pay their respects to the deceased. Image: X
شرکاء، مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس

کویت میں ہندوستانی سفارتخانے نے جمعہ کو منگاف میں آتشزدگی کے المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں چند منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ آتشزدگی میں ۴۵؍ ہندوستانی فوت ہوئے تھے۔ ہندوستانی سفارتخانے نے ۲۱؍ جون کو یوگا کا عالمی دن منانے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ انڈین ایمبسی نے ایکس پر کہا کہ ’’اس تقریب کے دوران، حال ہی میں المناک منگاف آتشزدگی کے واقعے میں ضائع ہونے والی قیمتی جانوں کی یاد میں تمام شرکاء کی طرف سے چند منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔‘‘

یاد رہے کہ ۱۲؍ جون کو کویت کے منگاف میں مزدوروں کی رہائش گاہ میں آگ لگنے کے واقعے میں کم از کم ۴۵؍ ہندوستانی ہلاک ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں سات کا تعلق تمل ناڈو سے، تین کا آندھرا پردیش سے اور ایک ایک کا تعلق بہار، ادیشہ، کرناٹک، مہاراشٹر، اتر پردیش، جھارکھنڈ، ہریانہ، پنجاب اور مغربی بنگال سے تھا، اس کے علاوہ کیرالا کے ۲۳؍ لوگ تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ: سوڈان میں انسانی امداد کی ناکافی رسائی کے سبب بھکمری کا خطرہ

اس تقریب میں متعدد یوگا ٹرینرز، سفارتخانے کے اہلکار اور کویت میں مقیم ہندوستانی باشندوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ امسال یوگا کا ۱۰؍ واں بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے۔ دسمبر ۲۰۱۴ء میں اقوام متحدہ نے متفقہ طور پر ہندوستان کی طرف سے ۲۱؍ جون کو یوگا کا عالمی دن منانے کیلئے ایک قرار داد منظور کی جو شمالی نصف کرہ میں سال کا سب سے طویل دن ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK