• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کویت نے فلپائنی وزیر سے ملاقات کے بعد شہریوں اور ملازموں پر لگی پابندی ہٹالی

Updated: June 25, 2024, 7:01 PM IST | Kuwait

فلپائن کی جانب سے دو طرفہ لیبر معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد کویت نے اس کے شہری اورگھریلو ملازمین پر لگی پابندی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ فلپائنی وزیر کی کویتی وزراء سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کویت نے ایک سال سے زائد عرصے پر محیط پابندی کو ہٹاتے ہوئے فلپائنی شہریوں کو داخلہ ویزے اور ورک ویزے کا اجراء دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ ملک نے فلپائنی گھریلو ملازمین کو بھی بھرتی کرنے کی اجازت دی ہے جو پہلے بیرون ملک کام کر چکے ہیں اور تجربہ رکھتے ہیں۔اس بات کا اعلان کویت کی وزارت داخلہ نے اتوار کو ایکس پر کیا۔یہ فیصلہ اتوار کو کویت کے وزیر دفاع اور وزیر داخلہ اور فلپائن کے مہاجر مزدوروں کے نائب وزیر کے درمیان ہونے والی دو طرفہ ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔یہ ملاقات سیف پیلس میں ہوئی، جس کی سربراہی وزراء کونسل کے پہلے نائب چیئرمین شیخ فہد یوسف سعود الصباح نے کی۔

یہ بھی پڑھئے: کیرالا حکومت کی ریاست کا نام تبدیل کرکے کیرالم کرنے کی تجویز

ملاقات میں دونوں فریقین نے ایک مشترکہ تکنیکی ورکنگ کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیا جو روزگار سے متعلق مسائل اور دیگر خدشات کو دور کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً ملاقات کرے گی۔ دونوں حکومتوں نے ’’گھریلو مزدوروں کے روزگار کے معاہدےکی بھی تصدیق کی جس پر فلپائن اور کویت دونوں نے ۲۰۱۸ءمیں دستخط کیے تھے۔یہ پابندی گزشتہ سال ۱۰؍مئی کو فلپائن کی جانب سے دو طرفہ لیبر معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد نافذ ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK