• Sat, 09 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیرالا حکومت کی ریاست کا نام تبدیل کرکے کیرالم کرنے کی تجویز

Updated: June 25, 2024, 2:23 PM IST | Thiruvananthapuram

کیرالا کی ریاستی حکومت نے ریاست کا نام تبدیل کر کے ’’کیرالم‘‘ کرنے کیلئے تجویز پیش کی ہے۔ خیال رہےکہ گزشتہ سال بھی کیرالا نے اس طرح کی تجویز پیش کی تھی۔

Kerala Chief Minister Pinarayi Vijayan. Photo: INN
کیرالا کے وزیر اعلیٰ پینارائے وجئے ین۔تصویر: آئی این این

دی ہندو نے رپورٹ کیا کہ کیرالا کی ریاستی حکومت نے ریاست کا نام بدل کر کے ’’کیرالم‘‘کرنے کیلئے آئینی ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پینارائے وجئے ین نے قرارداد پیش کی جس میں آئین کے آرٹیکل ۳؍کو پہلے شیڈول میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، جس میں ریاستوں کے نام درج ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ اگست میں بھی کیرالا اسمبلی نے اسی طرح کی تجویز پیش کی تھی لیکن مرکز نے کیرالا کی اس تجویز کومسترد کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ہار کے بعد نوین پٹنائک نےبی جےپی کی حمایت سے توبہ کرلی

پچھلی قرارداد کے ذریعے، ریاست نے آئین کے آٹھویں شیڈول میں درج تمام زبانوں کے ناموں کو ’’کیرالم ‘‘ میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم، مرکزی وزارت خارجہ کے مشورہ کے مطابق ریاستی حکومت نے تجویز میں ترمیم کی تھی۔ پیر کو وجئے ین نے نشاندہی کی تھی کہ ریاست کو سرکاری طور پر کیرالا کہا جاتا ہے جبکہ ملیالم میں اس کا نام ’’کیرالم ‘‘ ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اجلاس کے پہلے دن اپوزیشن کا طاقت کا مظاہرہ، ’نیٹ‘ کی گونج

ایوان میںگفتگو کے دوران انڈین مسلم لیگ کے ایم ایل اے این شمس الدین نے مرکز کی جانب سے مسترد ہونے سے روکنے کیلئے قرارداد میں تجویز پیش کی تھی لیکن ان کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے ان حکام کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جنہوں نے حقیقی قرارداد میں ترمیم کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK