لاس اینجلس میں لگی جنگل کی آگ کے سبب شہر کو زبردست نقصان پہنچا ہے اور ۸۰؍ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ اس دوران ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اس آگ سے متاثر ہونے والے اپنے دوستوں کیلئے گھر کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 11, 2025, 10:00 PM IST | Washington
لاس اینجلس میں لگی جنگل کی آگ کے سبب شہر کو زبردست نقصان پہنچا ہے اور ۸۰؍ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ اس دوران ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اس آگ سے متاثر ہونے والے اپنے دوستوں کیلئے گھر کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
ہالی ووڈ اداکارہ اور دردمند دل رکھنے والی انجلینا جولی لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ سی این این کے مطابق ۱۰؍ جنوری جمعہ تک شہر کے ۱۰؍ ہزار سے زائد انفراسٹرکچر بشمول مکان، دفاتر اور اسٹوڈیوز وغیرہ آگ کے درمیان جھلس چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ انجلینا جولی نے اپنے گھر کے دروازے ان دوستوں کیلئے کھول دیئے ہیں جنہیں اس ہفتے لاس اینجلس کا علاقہ خالی کرنا پڑا تھا، اور وہ ان لوگوں کیلئے ’’دل شکستہ‘‘ ہیں جو اپنے مکانات کھو چکے ہیں یا کسی اور طرح سے اس سانحہ سے متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ: اسرائیلی حملوں میں ۴۰؍ فیصد زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں: رپورٹ
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ مبینہ طور پر امریکہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہ کن ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس بحران نے ۸۰؍ ہزار سے زیادہ افراد کو بے گھر کر دیا ہے، جن میں لیٹن میسٹر اور ایڈم بروڈی، اینا فارس، رکی لیک، کیری ایلویس، اور کیمرون میتھیسن جیسی مشہور شخصیات شامل ہیں۔ اس آگ سے اب تک ۱۱؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ انجلینا جولی کی طرح کئی دیگر مشہور شخصیات بھی جنگل کی آگ سے متاثر ہونے والوں کو مدد کی پیشکش کر رہی ہیں۔ اس ضمن میں اداکارہ ہیلی بیری نے انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کیا کہ وہ شیرون اسٹون کے ساتھ شراکت کر رہی ہیں تاکہ آگ میں اپنا سامان کھونے کے بعد بنیادی کپڑوں کی ضرورت والوں کو اپنی پوری الماری عطیہ کر دیں۔میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے بھی انخلا کے خطرے کا سامنا کرنے کے باوجود اپنے مونٹیسیٹو گھر کو دوستوں کیلئے کھول دیا ہے۔ دریں اثنا، جیمی لی کرٹس اور کرسٹوفر گیسٹ کے خاندان نے تباہ کن قدرتی آفت کے متاثرین کی مدد کیلئے ایک ملین ڈالر کا وعدہ کیا ہے۔