• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لداخ: ۷؍ اپریل کو بارڈر مارچ، دفعہ ۱۴۴؍ نافذ، انٹرنیٹ کی رفتار ٹو جی تک محدود

Updated: April 06, 2024, 7:52 PM IST | Leh

لداخ کے لیہہ ضلع میں بارڈر مارچ کے پیش نظر دفعہ ۱۴۴؍ کا نفاذ ہوگا، ساتھ ہی انٹر نیٹ کی رفتار کو ٹو جی تک محدود کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ۴؍ لوگوں سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۷؍اپریل کو ہونے والے ’’بارڈر مارچ‘‘ کے پیش نظر لداخ یونین ٹیریٹری نے ضلع لیہہ میں احتیاطی اقدامات کئے ہیں جس میں دفعہ ۱۴۴؍کا نفاذ اور موبائل انٹرنیٹ کی رفتار کو ٹو جی تک کرنا شامل ہے۔ ضلع مجسٹریٹ لیہہ، سنتوش سکھدیوا نے جمعہ کو لیہہ ضلع میں سی آر پی سی ۱۹۷۳ء کی دفعہ ۱۴۴؍ نافذ کرنے کا حکم جاری کیا۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ قابل اعتماد پولیس کی خفیہ معلومات کےپیش نظر کیا گیا جو ضلع میں امن اور عوامی سکون کی ممکنہ خلاف ورزی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان دشمنوں کو ان کی سرزمین پر مارے گا:سرحد پار دہشت گردی پر راجناتھ سنگھ کا بیان
یہ حکم ضلع مجسٹریٹ کی پیشگی تحریری منظوری کے بغیر جلوسوں، ریلیوں یا مارچوں پر پابندی لگاتا ہے۔ یہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر بھی پابندی کے ساتھ پیشگی اجازت کے بغیر عوامی اجتماعات پر پابندی لگاتا ہے۔ کسی بھی خلاف ورزی پر آئی پی سی کی دفعہ ۱۸۸؍کے تحت تعزیری کارروائی کا انتباہ دیتا ہے۔ لیہہ انتظامیہ نے عارضی طور پر موبائل انٹرنیٹ کی رفتار کم کر کے ٹو جی کر دی ہے۔ لداخ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) شیو درشن سنگھ کے جاری کردہ فوری طور پر نافذ العمل حکم کے مطابق موبائل ڈیٹا سروسیز بشمول تھری جی، فورجی، فائیو جی، اور عوامی وائی فائی سہولیات کوٹوجی تک کم کر دیا جائے گا۔ لیہہ انٹرنیٹ کی رفتار میں یہ کمی۶؍ اپریل۲۰۲۴ء کو شام ۶؍ بجے سے ۷؍ اپریل ۲۰۲۴ء کی شام ۶؍ بجے تک نافذ رہے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK