لالو یادو کے مطابق نتیش کمار اگر مہاگٹھ بندھن میں نہیں آنا چاہتے ہیں تو نہیں آئیں ، ٹھیک ہی ہے۔ آرجے ڈی کے سربراہ نے منگل کو یہاں ممبئی روانہ ہونے سے قبل میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ ا
EPAPER
Updated: September 11, 2024, 12:48 PM IST | Inquilab News Network | Patna
لالو یادو کے مطابق نتیش کمار اگر مہاگٹھ بندھن میں نہیں آنا چاہتے ہیں تو نہیں آئیں ، ٹھیک ہی ہے۔ آرجے ڈی کے سربراہ نے منگل کو یہاں ممبئی روانہ ہونے سے قبل میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ ا
لالو یادو کے مطابق نتیش کمار اگر مہاگٹھ بندھن میں نہیں آنا چاہتے ہیں تو نہیں آئیں ، ٹھیک ہی ہے۔ آرجے ڈی کے سربراہ نے منگل کو یہاں ممبئی روانہ ہونے سے قبل میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بھی نتیش کمار کیلئے دروازے بند ہونے کا بیان دیا تھا۔
منگل کو لالو یادو سے پٹنہ ایئر پورٹ پر میڈیا نے نتیش کمارکے اس بیان سے متعلق پوچھا جس میں جے ڈی یو کے صدر نے کہا تھا کہ مہا گٹھ بندھن کے ساتھ جانا ان کی غلطی تھی اور اب وہ کہیں نہیں جائیں گے، اس پر ان کا کیا کہنا ہے تو آرجے ڈی کے صدر نے کہاکہ ٹھیک ہی ہے، نہیں آنا ہے تونہیں آئیں۔
واضح رہے کہ صحت کی جانچ کرانے کیلئے لالو یادومنگل کو ممبئی کیلئے روانہ ہوئے۔ لیلاوتی اسپتال میں ان کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ حال ہی میں لالو یادو سنگا پور سے روٹین چیک اپ کراکر لوٹے ہیں۔ تقریباً ۱۰؍ دن تک وہ سنگا پور میں رہے تھے اور بیٹی روہنی آچاریہ کے گھر ہی پر رکے تھے۔ پٹنہ لوٹتے ہی کافی سرگرم بھی نظر آئے۔
یہ بھی پڑھئے:کالندی ایکسپریس کو پلٹنے کی سازش بے نقاب کرنے کی کوشش
لالو یادو کے مذکورہ بیان سے پہلے تیجسوی یادو نے بھی نتیش کمار پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب ان لوگوں کو مہا گٹھ بندھن میں واپس آنا ہوتا ہے تو گڑگڑاکر پیر پکڑ لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم کو لے لیجئے۔ دو تین بار ہم لوگوں نے ان کا بھلاکردیا لیکن اب کوئی مطلب نہیں ہے ان لوگوں کو واپس لینے کا۔ تیجسوی یادولگاتار نظم ونسق کی صورتحال پر حکومت کو گھیر رہے ہیں۔ انہوں نے منگل سے’ کارکنان سنواد پروگرام‘ کا سمستی پور سے آغازبھی کردیا ہے۔ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ نتیش کمار سے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی ملاقات کے بعدبہار کے سیاسی حلقوں میں قیاسی آرائیوں کا بازار گرم رہا۔ اس کے بعد ہی بی جےپی کے قومی صدر اور مرکزی وزیرصحت جے پی نڈا کی موجودگی میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ۶؍ستمبر کو پٹنہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم دوبار مہاگٹھ بندھن کے ساتھ چلے گئے، ہم سے غلطی ہوئی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔