• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رتناگری کے انوسکورا گھاٹ میں لینڈسلائیڈنگ، راستہ بند

Updated: August 26, 2024, 11:36 AM IST | Inquilab News Network | Rajapur

پتھروں اور مٹی کو ہٹانے کا کام پچھلے ۳۶؍ گھنٹے سے جاری ہے، بلاسٹ مشین کی بھی مدد لی جارہی ہے۔

At some places, the soil has been cleared, while at some places, large stones are being removed. Photo: INN
کچھ جگہ پرمٹی صاف کردی گئی ہےجبکہ کچھ جگہ پر بڑے پتھروں کو ہٹایا جارہا ہے۔ تصویر : آئی این این

رتناگری کولہاپور روڈ پر انوسکورا گھاٹ میں سنیچر کو لینڈسلائیڈنگ کا حادثہ پیش آیا ہے۔ صبح ۶؍بجے کے قریب یہاں تودہ کھسکنے سے ہائی وے پر بڑی چٹانیں  گرگئی ہیں۔ مٹی اورپتھروں  کو ہٹانے کا کام پچھلے ۳۶؍  گھنٹوں سے جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ تاہم اب تک راستہ صاف نہیں  ہوپایا ہے۔ اس باعث رتناگیری سے کولہاپور کے درمیان گاڑیوں  کی آمدورفت ٹھپ ہوگئی ہے۔ 
  اےبی پی ماجھا کی رپورٹ کے مطابق تودہ کھسکنے سے راستےپر بھاری چٹانوں  آگری ہیں، انہیں توڑنے کیلئے بلاسٹ مشین منگوائی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راستے سے مٹی اور چٹانیں ہٹانے کاکام پیر کو مکمل ہوجائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:امراوتی : گائے کو بچانے کے دوران بس پلٹ گئی

 خیال رہے کہ سندھودرگ کے فونڈا گھاٹ میں ۴؍ دن قبل ۳۰۰؍ فٹ گہری کھائی میں  مال بردار ٹرک گرگیا تھا۔ اسے تین کرینوں  کی مدد سے نکالنے کیلئے گھاٹ پر ۳؍ گھنٹے کیلئے گاڑیوں کی آمدوفت بند رکھی گئی تھی۔ اس باعث کئی کلومیٹر تک ٹریفک جام لگ گیا تھا۔ معلوم ہوکہ سندھو درگ میں  سنیچر اور اتوار کو ہونیوالی بارش کے سبب یہاں  کی کرلی ندی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ضلع میں  چوبیس گھنٹوں  کے دوران ۹۳؍ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بحرعرب میں  ہوا کاکم دباؤ کا پٹّہ بننے سے کوکن میں  پچھلے تین دنوں سے موسلاد ھار بارش ہورہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK