• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میشو اور فلپ کارٹ پر لارنس بشنوئی کی تصویروں والے ٹی شرٹ فروخت، صارفین برہم

Updated: November 05, 2024, 8:36 PM IST | Mumbai

میشو،فلپ کارٹ اور امیزون پر گینسگسٹر لارنس بشنوئی کی تصویروں والے ٹی شرٹ فروخت کئے جارہے تھے۔ صحافی علی شان جعفری کے اس مسئلے کو منظر عام پر لانے کے بعد میشو نے یہ ٹی شرٹ اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیئے۔ میشو اور فلپ کارٹ کو اس کیلئے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

T-shirts with pictures of Lawrence Bushi. Photo: X
لارنس بشوئی کی تصویروں والے ٹی شرٹ۔ تصویر: ایکس

بنگلور کی ایک ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ اور میشو کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی تصاویر والا ٹی شرٹ فروخت کرنے کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اگر چہ کسی بھی گینگسٹر کی تصویر والا ٹی شرٹ فروخت کرنا متنازع ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ یہ مصنوعات بچوں کیلئے بھی دستیاب ہیں۔ صحافی علی شان جعفری، جنہوں نے اس مسئلے کو منظر عام پر لایا ہے، نے ’’اسے آن لائن انتہا پسندی ‘‘ کی خراب ترین مثال قرار دیا ہے۔ جعفری نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’لوگ فلپ کارٹ اور میشو جیسے شاپنگ پلیٹ فارمز پر گینگسٹرلارنس بشنوئی کی تصویروں والے ٹی شرٹ فروخت کر رہے ہیں۔ یہ ہندوستان میں آن لائن انتہا پسندی کی خراب ترین مثال ہے۔‘‘ انہوں نے اپنے ایکس اکاوؤنٹ پر فلپ کارٹ اور میشو پر لارنس بشنوئی کی تصویروں والے ٹی شرٹ فروخت ہونے کے اسکرین شارٹس بھی ڈالے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: الجزائر کی خاتون باکسرایمان خلیف کو میڈیکل رپورٹ میں مرد کے طور پر شناخت کیا گیا

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’اس وقت جب پولیس اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (اے این آئی) نوجوانوں کو اس گینگ میں شامل ہونے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے،سوشل میڈیا انفلوائنسرز گینگ کے مواد فروخت کر رہے ہیں، گینگسٹرز کی ستائش کر رہے ہیں اور پیسہ کما رہے ہیں۔ علی شان جعفری کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد اسکرین شارٹس میں ٹی شرٹ پر لارنس بشنوئی کی تصویریں بنی ہوئی ہیں جبکہ چند ٹی شرٹس پر لفظ ’’گینگسٹر‘‘ اور ’’رئیل ہیرو‘‘ بھی لکھا ہوا ہے۔ ان ٹی شرٹس کو فلپ کارڈ اور میشو پر ۱۶۸؍ روپے کی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ 

میشو کا ردعمل 
سوشل میڈیا پر نشانہ بنائے جانے کے باوجود میشو نے لارنس بشنوئی کی تصویروں والے ٹی شرٹ اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیئے ہیں۔ تاہم، یہ مصنوعات اب میشو پر فروخت ہونے کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ میشو کے ترجمان نے نیوز ۱۸؍ کو بتایا کہ ’’ہم نے ان مصنوعات کو ہٹانے کیلئے فوری کارروائی کی ہے۔ میشو ہمیشہ صارفین کو محفوظ اور پراعتماد مصنوعات فراہم کرنے کیلئے تیار رہے گا۔‘‘

لارنس بشنوئی کی تصویروں والے ٹی شرٹ فلپ کارڈ اور امیزون پر دستیاب
لارنس بشنوئی کی تصویروں والے ٹی شرٹ فلپ کارٹ اورامیزون پر دستیاب تھے۔فلپ کارڈ ان ٹی شرٹز کو ۶۴؍ فیصد چھوٹ کے بعد ۲۴۹؍ روپے میں فروخت کر رہا تھا ۔ فلپ کارٹ پر لارنس بشنوئی کی نارنجی ٹی شرٹ اور سیاہ ہو ڈی زیب تن کی ہوئی تصویر موجود تھی۔ٹی شرٹ کی ایک ڈیزائن پر ’’گینگسٹر ‘‘ اور دوسری ڈیزائن پر ’’رئیل ہیرو‘‘ لکھا ہوا تھا۔ 

سوشل میڈیا صارفین نے آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز کو تنقید کا نشانہ بنایا
سوشل میڈیا  پر ایک صارف نے فلپ کارٹ، امیزون اور میشو پر لارنس بشنوئی کی تصویروں والے ٹی شرٹ فروخت کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’’میشو اور اس طرح کی دیگر ویب سائٹس کیلئے شرم کی بات ہے۔‘‘ دوسرے صارف نے لکھاکہ ’’بچے نے بھی یہ ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔ یہ سراسر غلط ہے۔‘‘تیسرے صارف نے لکھا کہ ’’میشو کو بند ہوجانا چاہئے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK