Updated: July 29, 2024, 10:12 PM IST
| Dubai
اسرائیل پر کئے گئے ایک راکٹ حملے میں ۱۲؍ افراد کی ہلاکت کے بعد اسرائیل لبنان سرحد پر حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اسرائیل نے اس کا الزام حزب اللہ پر لگایا ہے لیکن حزب اللہ نے اس کی تردید کی ہے۔ حالات کے مدنظر ہندوساتی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کیلئے ہدایت جاری کی ہے۔
جنوبی اسرائیل میں واقع وہ جگہ جہاں راکٹ حملہ ہو ا تھا۔ تصویر : پی ٹی آئی
لبنان میں ہندوستانی سفارتخانہ نے اسرائیل اورلبنان کے مسلح گروہ حزب اللہ کے درمیان بڑھتی کشیدگی کےدرمیان اپنے شہریوں کیلئے ہدایات جاری کرکے انہیں احتیاط برتنے کو کہا ہے۔گزشتہ سال۸؍ اکتوبرسے اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے مابین تصادم چل رہا ہے، سنیچر کو ایک راکٹ حملے میں ۱۲؍ اسرائیلی لڑکوں کی ہلاکت کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: روس: ہندوستانی نوجوان ہلاک، خاندان کا یوکرین کے خلاف جنگ لڑنے پر مجبور کرنے کا الزام
اسرائیلی حکام کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیلی کے درمیان جنگ کے آغاز سے یہ حملہ مہلک ترین حملہ تھا،اس حملے کے نتیجے میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان مکمل جنگ کا خطرہ شدید تر ہو گیا ہے۔لہٰذا سفارت خانہ نے ایکس پر ایک ہدایت جاری کی ہے،’’خطے میں حالیہ واقعات کے پس منظر میں تمام ہندوستانی جو لبنان کی جانب سفر کرنا چاہتے ہیں ، وہ احتیاط برتیں اور دئے گئےای میل cons.beirut@mea.gov.in اور فون نمبر ۹۶۱۷۶۸۶۰۱۲۸ کے ذریعے بیروت میں واقع سفارتخانہ کے تعلق میں رہیں۔
حالانکہ اسرائیل نے اس حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا ہے لیکن حزب اللہ نے دو ٹوک الفاظ میں اس حملے سے انکار کیا ہے۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ کاٹز نے سنیچر کو کہا کہ ’’اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ حزب اللہ نے تمام حدیں پار کر دی ہیں، اور اس کا رد عمل اس کی غمازی کرے گا،بہت جلد ہم ایک مکمل جنگ کا سامنا کریں گے۔