• Mon, 18 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لبنان اسرائیل تنازع: بیروت پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ ترجمان محمد عفیف ہلاک

Updated: November 18, 2024, 3:03 PM IST | Beirut

لبنانی سیکوریٹی ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف وسطی بیروت میں اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔ بعث پارٹی کی لبنانی شاخ کے سیکریٹری جنرل علی حجازی نے حزب اللہ کے میڈیا ترجمان عفیف کی موت کی تصدیق کی۔

Muhammad Afif speaking during a press conference in Dahiya. Photo: INN.
محمد عفیف دحیہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران خطاب کر رہے ہیں۔ تصویر: آئی این این۔

لبنانی سیکوریٹی ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف وسطی بیروت میں اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔ حملے میں شامی بعث پارٹی کی لبنانی شاخ کو نشانہ بنایا گیا۔ اے ایف پی کے مطابق ’راس النبا پر حملے میں حزب اللہ کے میڈیا ترجمان محمد عفیف کی موت ہو گئی۔ سکیوریٹی ذرائع نے کہا کہ وہ میڈیا کو بریفنگ دینے کے مجاز نہیں تھے۔ سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بعث پارٹی کی لبنانی شاخ کے سیکریٹری جنرل علی حجازی نے حزب اللہ کے میڈیا ترجمان عفیف کی موت کی تصدیق کی۔ تاہم، اسرائیلی فوج نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ لبنان کی وزارت صحت نے کہا کہ اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے، مزید کہا کہ یہ تعداد عارضی ہے اور حملے کی جگہ سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل بھرمیں نیتن یاہو کیخلاف سخت احتجاج

بتا دیں کہ محمد عفیف طویل عرصہ تک حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے میڈیا ایڈوائزر رہے تھے۔ حسن نصر اللہ کی موت ستمبر کے آخر میں بیروت کے مضافات میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ہوئی تھی۔ ستمبر کے آخر میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد سے عفیف نے بیروت کے جنوبی مضافات میں کئی پریس کانفرنسز کیں۔ وہ حزب اللہ کے ترجمان بننے سے قبل کئی برس اس عسکری گروہ کے ٹیلی ویژن ’المنار‘ کا انتظام سنبھال چکے تھے۔ محمد عفیف نے بیروت کے نواح میں تباہ حال عمارتوں کے ملبے کے پاس متعدد پریس کانفرنسز بھی کی تھیں۔ این این اے نے کہا کہ دشمن کے ہوائی جہاز کا حملہ زبردست تباہی کا باعث بنا، فرانسیسی سفارت خانے اور یونیورسٹی کے قریب واقع علاقے راس النبا میں ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں کی ایک غیر متعینہ تعداد کی اطلاع دی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی عمارت کے رہائشیوں میں سے ایک کو انتباہی کال موصول ہوئی تھی جس میں انخلا کا کہا گیا تھا لیکن اسے سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تھا۔ گذشتہ ماہ ایسے ہی ایک پروگرام میں عفیف نے اعلان کیا تھا کہ حزب اللہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے والا ڈرون لانچ کیا۔ وہ پریس کانفرنس اس وقت ختم کر دی گئی جب اسرائیلی فوج نے خبردار کیا کہ وہ قریبی عمارت پر حملہ کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK