• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بائیں بازو کی پارٹیوں کا حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کا مطالبہ

Updated: August 01, 2024, 1:42 PM IST | New Delhi

ملک کی متعدد بائیں بازو کی پارٹیوں نے حکومت ہند سے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کی متعدد کمپنیوں کے اسرائیل کو ہتھیار اور گولہ بارود کی سپلائے کرنے کے لائسنس منسوخ کرے۔ پارٹیوں نے ہندوستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور اسرائیل کے غزہ میں نسل کشی اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔

Israeli flag.Photo: INN.
اسرائیلی پرچم۔ تصویر: آئی این این۔

ملک کی بائیں بازو کی متعدد پارٹیوں نے عوام سے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہند متعدد ہندوستانی کمپنیوں کے اسرائیل کو ہتھیار اور گولہ بارود کی سپلائی کیلئے دی گئی اجازت اور ایکسپورٹ لائنس منسوخ کرے۔ اس ضمن میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسیت )، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)، ریولیوشنری سوشلسٹ پارٹی (آر ایس پی)، آل انڈیا فارورڈ بلاک (اے آئی ایف بی )اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ، لینسٹ) نے غزہ میں فوری جنگ بندی، فلسطینی ریاست کے قیام، مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دائیں بازو کی پارٹیوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار داد، عالمی عدالت انصاف کے اسرائیل کے غزہ میں نسل کشی کے خلاف حکم اور فلسطینیوں کے خلاف اس طرح کی نسل کشی میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے، دائیں بازو کی پارٹیاں جن میں سی پی آئی (ایم)، سی پی آئی، آر ایس پی اے آئی ایف بی اور سی پی آئی ایم ایل، کی ہندوستانی عوام سے اپیل ہے کہ وہ فلسطینیوں اور امریکہ کے تعاون سے اسرائیل کے نسل کشی اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف فلسطینی باشندوں سے اظہار یکجہتی کریں۔ فلسطینی اور ہم بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل پر فوجی اور ہتھیاروں کی درآمدات اور برآمدات پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ 

یہ بھی پڑھئے: حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ شہید،فلسطین میں غم کی لہر ، انتقام کا عزم

پارٹیوں کا کہنا ہے کہ کارپوریشن اور اسرائیل میں انڈسٹری کی سرگرمیوں کیلئے ہندوستانی ملازمین کو اسرائیل بھیجنےپر پابندی عائد کی جائے۔ علاوہ ازیں اسرائیل پر قانونی پابندیاں، جن میں سفارتی، مالی اور معاشی پابندیاں شامل ہیں، عائد کی جائے۔ حکومت سے کئے گئے مطالبات میں تمام ایکسپورٹ لائسنس منسوخ کرنا، ملک کی متعدد کمپنیوں کے ذریعے اسرائیل کو فوجی ہتھیار اور گولہ بارود کی سپلائےختم کرنے، اسرائیل سے اسلحہ کی تمام درآمدات روکنااور اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور نسل کشی میں کسی بھی طرح کے تعاون پر پابندی عائد کرنا شامل ہے۔ بائیں بازو کی پارٹیوں نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ آزادی سے پہلے کی لیگسی کو قائم رکھنے کیلئے ہندوستانی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے خلاف سفارتی اور سیاسی مزاحمت کی یقین دہانی بھی کروائیں۔ پارٹیوں نے تمام پارٹیوں کی یونٹ سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ ۳؍ اگست کو مشترکہ اور آزادانہ طور پر ہندوستانی عوام کو متحد کرنے کریں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK