وی ٹی راج شیکھر،جو معروف صحافی اور ’’دلت وائز‘‘ نامی میگزین اور ایڈیٹر تھے، کا آج منگلور کے ایک اسپتال میں ۹۳؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ ایک بے باک صحافی تھے جنہوں نے اپنی عمر کے آخری ایام تک دلتوں کے حقوق کی وکالت کی۔
EPAPER
Updated: November 20, 2024, 2:41 PM IST | New Delhi
وی ٹی راج شیکھر،جو معروف صحافی اور ’’دلت وائز‘‘ نامی میگزین اور ایڈیٹر تھے، کا آج منگلور کے ایک اسپتال میں ۹۳؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ ایک بے باک صحافی تھے جنہوں نے اپنی عمر کے آخری ایام تک دلتوں کے حقوق کی وکالت کی۔
وی ٹی راج شیکھر، جو معروف صحافی اور’’دلت وائز‘‘ نامی میگزین کے بانی اور ایڈیٹر تھے، کا آج منگلور کے ایک اسپتال میں ۹۳؍ سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا ہے۔ وی ٹی راج شیکھر ۱۷؍جولائی ۱۹۳۲ءکو وونٹی بیٹو، کرناٹک کے ایک اسپتال میں انتقال ہوا ہے۔وی ٹی راج شیکھر نے ۱۹۷۰ء سے ذات مخالف تحریک کرو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ۱۹۸۱ء میں انہوں نے دلت وائز نامی میگزین لانچ کی تھی جسے عالمی سطح پر سراہا گیا تھا۔ ہیومن رائٹس وچ نے اسے ہندوستان کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی جرنل قرار دیا تھا۔۲۰۱۱ء میں میگزین کی اشاعت بند ہوگئی تھی لیکن میگزین اس کے بعد بھی مؤثر ہے۔
یہ بھی پڑھئے: منی پور کو تشدد کی وارداتوں کیساتھ ہی سیاسی بحران کا بھی سامنا
وی ٹی راج شیکھر نے دی انڈین ایکسپریس کے ذریعے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی اوروہاں انہوں نے ۲۵؍سال کام کیا تھا۔ دی انڈین ایکسپریس او ردلت وائز کیلئے کام کرتے ہوئے وہ دلتوں کے حقوق کی وکالت کرنے والوں میں سے ایک تھے۔ انہوں نےذات مخالف آپریشن کی بھی مخالفت کی۔ اپنی پوری زندگی میں اپنے بے باک نظریات کیلئے تنقیدوں کا سامنا کیا تھا۔ ۱۹۸۶ء میں مبینہ طورپر ہندوؤں کے خلاف لکھنے کیلئے ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا تھااورٹیررسٹ اینڈ اینٹی ڈسرپٹیو اکٹی ویٹیس (ٹاڈا) کے تحت انہیںحراست میں لیا گیا تھا۔ وی ٹی راج شیکھر نے ہیومن رائٹس واچ کو بتایا تھا کہ ’’انہوں نے دلت وائز میں اداریہ لکھا تھا اسی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔
ایک دوسرے مصنف جنہوں نے یہ اداریہ شائع کیا تھا انہیں بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ راج شیکھر نے ذات اور سماجی مسائل پر متعدد کتابیں درج کی تھیں۔ ۲۰۰۵ء میں انہیں لندن انسٹی ٹیوٹ آف ساؤتھ ایشیاء (لیسا) کا بک آف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا ۔ان کے پسماندگان سلیل شیٹی شامل ہیں جنہوں نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کے طورپر بھی خدمات انجام دی ہیں۔