• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شراب پالیسی کیس: سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کو ضمانت دے دی

Updated: August 09, 2024, 1:58 PM IST | New Delhi

سپریم کورٹ نے آج عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو شراب پالیسی کیس میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ منیش سسودیا گزشتہ ۱۷؍ ماہ سے جیل میں ہیں۔

Senior Aam Aadmi Party leader Manish Sisodia. Photo: INN
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا۔ تصویر: آئی این این

سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کو شراب پالیسی کیس میں ضمانت دے دی ہے۔خیال رہے کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر گزشتہ ۱۷؍ماہ سے جیل میں ہیں۔ دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کو ۲۴؍ فروری ۲۰۲۳ء کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ ۹؍مارچ ۲۰۲۳ء میں ای ڈی نے انہیں اسی معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: وقف بل پر شدید احتجاج، مودی سرکار پر سنگین الزامات

فی الحال وہ نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں ہیں۔ جمعہ کو جسٹس بی آر گوائی اورکے وی وشوناتھن کی بینچ نے سسودیا کو سی بی آئی اور ای ڈی دونوں کے معاملات میں ضمانت دے دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے نشاندہی کی ہے کہ سسودیا کو تیز ترین کارروائی کے حق سے محروم رکھا گیا ہے۔ ای ڈی کی ایف آئی آر سی بی آئی کی جانب سے داخل کردہ ایف آئی آر پر مبنی تھی جس میں مرکزی تفتیشی ایجنسی نےدہلی حکومت کے شراب پالیسی میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK