• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسمبلی الیکشن نتائج: آندھرا پردیش میں ٹی ڈی پی اور ادیشہ میں بی جے پی فاتح

Updated: June 04, 2024, 10:14 PM IST | Inquilab News Network | Hyderabad

لوک سبھا نتائج کے ساتھ آندھرا پردیش اور ادیشہ کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ ۷؍ مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ملک کی ۴؍ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات ہوئے تھے۔ ۲؍ جون کو اروناچل پردیش اور سکم کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے جن میں بالترتیب بی جے پی اور سکم کرانتی کاری مورچہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

TDP workers celebrating after the Andhra Pradesh assembly results. Photo: PTI
ٹی ڈی پی کے کارکن آندھرا پردیش اسمبلی نتائج کے بعد جشن مناتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

آندھرا پردیش

تیلگو دیشم پارٹی: 134
وائی ایس آر کانگریس پارٹی: 21
جن سینا پارٹی: 12
بی جے پی: 8

ادیشہ

بی جے پی: 78
بیجو جنتا دل: 51
کانگریس: 14
دیگر: 4

آندھرا پردیش کے ۱۷۵؍ اسمبلی حلقوں میں سے چندرا بابو نائیڈو کی پارٹی ’’تیلگو دیشم پارٹی ۱۲۲؍ سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جبکہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی (۱۵؍ سیٹوں پر آگے) اور جن سینا پارٹی (۱۵؍ سیٹوں پر آگے) بالترتیب دوسری اور تیسری بڑی پارٹی بن کر ابھری ہیں۔ بی جے پی صرف ۷؍ سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ اس ریاست میں حکومت بنانے کیلئے کسی بھی پارٹی کا کم سے کم ۸۸؍ سیٹوں پر کامیاب ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ووٹوں کی گنتی کےعمل میں شفافیت کیلئے سول سوسائٹیز کمر بستہ

دوسری جانب ادیشہ کے ۱۴۷؍ اسمبلی حلقوں میں بی جے پی ۷۶؍ سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ بیجو جنتا دل پارٹی ۴۷؍ سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہےجبکہ کانگریس ۱۱؍ سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس ریاست میں حکومت بنانے کیلئے کسی بھی پارٹی کا کم سے کم ۷۴؍ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK