• Fri, 13 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسدالدین اویسی نے کئی سیٹوں پر’انڈیا‘ کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا مشورہ دیا

Updated: May 13, 2024, 8:37 AM IST | Inquilab News Network | Hyderabad

مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ نے اقلیتی ووٹروں کو سمجھایا کہ ’’یہ الیکشن ماموں(کے سی آر) کیلئے نہیں ، وزیراعظم مودی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ہے۔‘‘

Asaduddin Owaisi. Photo: INN
اسد الدین اویسی۔ تصویر : آئی این این

مجلس اتحاد المسلمین کے صدراسد الدین اویسی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ’’یہ الیکشن ماموں (کے سی آر) کانہیں، مودی سے نجات حاصل کرنےکا ہے‘‘ تلنگانہ میں اقلیتی ووٹروں سے کئی پارلیمانی حلقوں میں  کانگریس کے امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ 
 انگریزی اخبار ’دی اسٹیٹس مین ‘کی ایک رپورٹ کے مطابق زمینی سطح سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تلنگانہ میں  اقلیتی ووٹ گزشتہ چند دنوں میں کانگریس کے حق میں تیزی سے متحد ہوئے ہیں۔ اسد الدین اویسی نے اپنی اپیل میں حالانکہ نہ کانگریس کا نام لیا نہ اس کے کسی امیدوار کا مگر عوام کو واضح اشارہ دیا کہ کسے ووٹ دینا ہے۔ انہوں   نے کہا کہ ’’یہ پارلیمانی الیکشن ماموں کا نہیں  ہے، مودی کو ہرانے کا ہے۔ اگر آپ لوگ اب بھی نہیں سمجھے تو میں  اور صاف صاف کہتا ہوں ... سکندر آباد میں  یقینی بناؤ کے وہ موٹا آدمی (دانم ناگیندر)جیت جائے۔ نظام آباد میں اس کوووٹ دو جس بال زیادہ سفید ہیں (جیون ریڈی) اور چیویلا میں دبلے والے (رنجیت ریڈی) کوووٹ دو۔ سمجھے؟حیدرآباد میں  پتنگ ہے، باقی تلنگانہ سے بی جےپی کا صفایا کردو۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: سندیش کھالی کا ایک اور ویڈیو، زعفرانی الزامات کی مزید قلعی کھل گئی

اویسی نے مزید کہا کہ ’’خاص طور سے محبوب نگر، چیویلا، سکندر آباد، ملکاج گیری، کریم نگر اور عادل آباد میں ایم آئی ایم کے لیڈر اور وہاں کے عوام میری بات پر دھیان دیں۔ ‘‘محبوب نگر پارلیمانی حلقے کا اویسی نے بطور خاص ذکر کیا ہے جہاں کانگریس کے امیدوار چلا وامسی چند ریڈی کا بی جےپی کے ڈی کے ارونا سے بہت سخت مقابلہ ہے۔ 
 محبوب نگر چونکہ وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی کا آبائی حلقہ ہے اس لئے یہ کانگریس کیلئے وقار کا مسئلہ بھی بن گیاہے۔ تلنگانہ میں  ۱۴؍ فیصد مسلم ووٹ ہیں  جو ۲۰۱۹ء میں  کانگریس اور بی آر ایس میں  تقسیم ہوگئے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK