• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سندیش کھالی کا ایک اور ویڈیو، زعفرانی الزامات کی مزید قلعی کھل گئی

Updated: May 13, 2024, 8:36 AM IST | Agency | Kolkata

ویڈیو میں بی جے پی لیڈر یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہاہےکہ احتجاج میں شرکت کیلئے ۷۰؍ خواتین کو پیسے دیئے گئے۔

It is alleged that the protest in Sandesh Khali was also done for money. Photo: INN
الزام ہے کہ سندیش کھالی میں احتجاج بھی پیسوں کے عوض کیاگیا۔ تصویر : آئی این این

سندیش کھالی میں  ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں  شیخ پر خواتین کے جنسی استحصال اور غریبوں کی زمینیں چھین لینے کا الزام عائد کرکے جو واویلا مچایاگیا تھا اس کی پرتیں  دھیرے دھیرے کھلتی چلی جارہی ہیں اور اس تاثر کو تقویت حاصل ہورہی ہے کہ یہ سارا معاملہ فرضی تھا۔ 
اسٹنگ آپریشن سے یہ انکشاف ہوچکاہے کہ جن خواتین کے نام سے جنسی استحصال کی شکایت کی گئی تھی، انہیں  علم ہی نہیں  تھا کہ ان کے نام سے ایسی شکایت کی جارہی ہے۔ ان سے کورے کاغذ پر دستخط لے لئے گئے تھے جو بعد میں شکایت نامہ میں  تبدیل کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھئے: ’کیا ۷۵؍ سال میں سبکدوشی صرف اڈوانی کیلئے تھی‘

اب ایک اور ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں بی جے پی کا ایک لیڈر یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہاہے کہ شاہجہاں  شیخکی مبینہ جنسی زیادتیوں کے خلاف احتجاج میں شرکت کرنے والے ۷۰؍  خواتین کو ۲۔ ۲؍ ہزار روپے دیئے گئے تھے۔ ۴۵؍ منٹ کے ویڈیو میں یہ بات سندیش کھالی کے منڈل پریشد کا صدر گنگادھر کیال کہتاہوا سنائی دے رہا ہے۔ اس سے قبل اسٹنگ ویڈیو میں  کیال ہی یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاچکاہے کہ آبروریزی کے الزامات من گھڑت تھے۔ 

آزادانہ طور پر ویڈیو کی صداقت کی تصدیق نہیں  ہوسکی ہے تاہم  سنیچر کی  شب منظر عام پر آنے  والے ویڈیو میں  کیال کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتاہے کہ ’’ہمیں۵۰؍ بوتھوں کے لیے۲ء۵؍ لاکھ روپے کی نقد رقم کی ضرورت ہوگی، جہاں مظاہرین میں ۳۰؍ فیصد خواتین ہوں گی۔ ہمیں یہاں کے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی لوگوں کو تسلی بخش ادائیگی کرکے خوش رکھنا ہوگا۔ کسی بھی صورت میں، یہ خواتین ہوں گی،فرنٹ لائن پولیس کے ساتھ متصادم ہوں گی‘‘۔ خبر رساں ایجنسی نے اس پر ردعمل جاننے کیلئے کیال  سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوئی جبکہ بی جے پی نے ویڈیو کو جعلی قرار دیا ہے۔  دوسری طرف ٹی ایم سی کے ترجمان ریجو دتہ نے کہاہے کہ’’سندیش کھالی پر بی جے پی کی فرضی کہانی کا سچ سامنے آ رہا ہے‘‘۔ گزشتہ کچھ دنوں میں سندیش کھالی خواتین کے کئی ویڈیوز منظر عام پر آئے ہیں اور انہیں ٹی ایم سی نے شیئر کیا ہے۔  پہلے ویڈیو  میں جو ۴؍ مئی کو منظر عام پر آیا تھا  کیال کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا  کہ اپوزیشن لیڈر شوبھندو و ادھیکاری کے اشارے پر ’اسٹیج‘ احتجاج درج کیا گیا تھا، اور وہی اس ’پوری سازش‘ کے پیچھے تھے۔ وسرا ویڈیو ان خواتین کا ہے جن  سے کورے کاغذ پر دستخط کرائے  گئے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK