• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھیونڈی:ووٹنگ فیصد میں اضافہ کیلئے سماجی کارکنان سرگرم، وہاٹس ایپ پر ووٹر سلپ کیلئے نمبر جاری کئے

Updated: May 20, 2024, 10:24 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

یہاں مسلم محلوں میں ووٹنگ کے تناسب میں اضافہ کیلئے جوش دیکھا جارہا ہے۔ سماجی تنظیموں نے ہر محلے میں ووٹرسلپ کی تقسیم کا عمل ۲؍روز قبل ہی سےشروع کردیا تھا۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

یہاں مسلم محلوں میں ووٹنگ کے تناسب میں اضافہ کیلئے جوش دیکھا جارہا ہے۔ سماجی تنظیموں نے ہر محلے میں ووٹرسلپ کی تقسیم کا عمل ۲؍روز قبل ہی سےشروع کردیا تھا۔ نوجوان ووٹرسلپ نہ ہونے پر موبائل ایپ کی مدد سے ووٹروں کو سلپ مہیا کرانے کی خصوصی مہم چلارہے ہیں۔ واضح ہوکہ آج ۲۰؍مئی کو لوک سبھا سیٹ کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس سلسلے میں صنعتی شہر میں غیرمعمولی جوش دیکھا جارہا ہے۔ سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے ہر گھرووٹر سلپ پہنچانے کے ساتھ ہی صدفیصد ووٹنگ مہم شروع کی ہے۔ 
 سماجی کارکن شمیم انصاری نے بتایا کہ ہم نے ایم ڈی ایف کے تحت مشرقی اور مغربی حلقہ میں رضاکاروں کے ذریعہ ۱۰۰؍فیصد ووٹنگ کی مہم چلائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے رضاکار گھر گھر پہنچ کر ووٹ دینے اورمنصوبہ بند طریقے سے ووٹوں کو انتشار سے بچانے کی مہم کے تحت کام کررہے ہیں جس کا خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہونے کی اُمید ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مانسون انڈمان نکوبار پہنچا، ۳۱؍ مئی کو کیرالا پہنچےگا، اس مرتبہ اچھی بارش متوقع

ایم پی جے کے رکن ڈاکٹر افتخار شیخ نے بتایا کہ ہمارے رضاکار ایم ڈی ایف کے بینر تلے مسلسل کام کررہے ہیں۔ ’میرا محلہ میری ذمہ داری‘مہم کے تحت ہم نے اپنی ۱۰۰؍سے زائد ٹیموں کو شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا ہے، جن کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ اس وقت تک اپنے محلہ یابلڈنگ سے نہیں ہٹیں گے جب تک وہاں کا ہر فرد اپنا جمہوری حق استعمال نہ کردے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹروں کو سلپ پہنچانے کیلئے بھی منصوبہ بند طریقے سے کام کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ وہاٹس ایپ نمبر جاری کئے گئے ہیں جن پر شہری اپنا ووٹر شناختی کارڈ کا اِپیک نمبر ڈال سینڈ کریں تو انہیں وہاٹس ایپ ہی پران کی سلپ بھیج دی جائے گی۔ ڈاکٹر افتخار شیخ نے بتایا کہ آج الیکشن کے دن بھی مغربی اسمبلی حلقہ کے جن شہریوں کو سلپ نہیں ملی ہے، وہ ۹۱۴۵۲۵۱۳۸۰، ۸۷۹۳۷۷۳۳۷۴، ۸۱۱۴۲۴۹۱۶۸، ۸۷۹۹۹۳۷۴۲۲، ۹۳۲۵۵۷۹۹۴۹، ۸۱۷۷۸۰۶۰۲۹، ۸۱۰۸۱۰۸۲۰۳، ۸۶۶۸۶۲۰۴۸۴، ۹۲۸۴۲۱۷۸۳۶، ۹۳۰۷۶۴۶۹۲۷؍ جبکہ مشرقی حلقہ کے ووٹر ۹۸۵۰۰۷۴۹۲۴، ۷۸۴۰۹۴۹۶۵۵، ۹۰۶۷۱۴۰۸۰۱، ۷۲۴۹۱۳۳۳۲۳، ۷۳۸۵۸۵۲۵۹۶، ۷۰۲۱۶۰۴۹۵۷، ۹۰۲۸۵۷۰۷۷۵، ۸۸۰۶۵۰۷۷۲۶، ۹۹۲۲۰۴۰۲۸۲، ۹۲۲۶۶۸۹۴۰۱؍ وہاٹس ایپ نمبروں پر اپنا ووٹر شناختی کارڈ نمبر (اِپیک نمبر)بھیج کر سلپ حاصل کرسکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK