• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

گجرات میں بی جے پی کیخلاف راجپوتوں کے احتجاج میں شدت

Updated: April 22, 2024, 10:23 AM IST | Agency | Ahmedabad

مرکزی وزیر پرشوتم روپالا کی امیدواری واپس نہ لینے پر برہمی میں اضافہ، ۷؍ مئی کی پولنگ تک احتجاج کا اعلان۔

Parshottam Rupala. Photo: INN
پرشوتم روپالا۔ تصویر : آئی این این

گجرات میں بی جےپی کے خلاف چھتری سماج نے ریاست گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ مرکزی وزیر پرشوتم روپالا کو راج کوٹ سے امیدوار بنانے کے خلاف راجپوتوں کے احتجاج کو نظر انداز کرنے پر راجپوت سماج نے ریاست بھر میں ۷؍ مئی کی پولنگ تک احتجاج کافیصلہ کیا ہے۔ راجپوتوں کے شدید احتجاج کے بعد بھی روپالا نے راج کوٹ پارلیمانی حلقے سے ۱۶؍ اپریل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: زعفرانی اتحاد میں ممبئی کی ۳؍ اور دیگر ۴؍ سیٹوں پراختلاف، شندے گروپ میں بے چینی

اس کے جواب میں  چھتری سماج نے نئے سرے سے احتجاج کا اعلان کیا ہےجس کا آغاز سنیچر سے ہوگا۔ اس کے تحت راجپوت خواتین پورے گجرات میں ۷؍ مئی کی پولنگ تک چکری بھوک ہڑتال کریں گی۔ راج کوٹ میں  چھتری سماج کے لیڈر پی ٹی جڈیجہ نے ایک بار پھر بی جےپی وارننگ دی کہ ’’ہم ۲۲؍ اپریل تک کا وقت دے رہے ہیں تاکہ پرشوتم روپالا اپنی امیدواری واپس لے لیں یا حکومت مداخلت کرے اورانہیں  پرچہ واپس لینے کیلئے کہے۔ اگر (مودی) حکومت ایسا کرنے میں  ناکام رہی تو ہم بی جےپی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کردیں گے۔ ‘‘ا نہوں   نے اعلان کیا کہ ’’چھتری سماج کی تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ آنند اور بڑودہ جیسے راجپوتوں  کی خاطر خواہ آبادی والے علاقوں  میں  کنونشن کا انعقاد کیا جائےگا۔ ‘‘ انہوں نے بتایا کہ ’’ہم نے ۸؍ کلیدی اضلاع پٹن، بناس کنٹھا، بھڑوچ، سابرکنٹھا، سریندر نگر، راج کوٹ، بھاؤ نگر اور جام نگر جہاں راج پوت ووٹروں کی قابل قدر تعداد ہے، بی جےپی کو چیلنج کرنے کی حکمت عملی تیارکی ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK