نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن بالترتیب بادشاہ اور ملکہ بن کر اپنی زندگی کی سب بڑی ذمہ داری قبول کرنے کی تیاری کر رہے ہیں- اس سے قبل کیٹ کو کینسر کی تشخیص کے بعد دونوں نے گزشتہ سال ان دونوں پر سخت گزرا۔
EPAPER
Updated: December 12, 2024, 9:32 PM IST | Inquilab News Network | London
نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن بالترتیب بادشاہ اور ملکہ بن کر اپنی زندگی کی سب بڑی ذمہ داری قبول کرنے کی تیاری کر رہے ہیں- اس سے قبل کیٹ کو کینسر کی تشخیص کے بعد دونوں نے گزشتہ سال ان دونوں پر سخت گزرا۔
نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن اب اپنی زندگی کی سب سے بڑی ذمہ داری قبول کرنے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل شہزادی کو کینسر کی تشخیص کے بعد انہوں نے زیادہ تر وقت علاج کروانے اور صحت کی دیکھ بھال میں گزارا۔اسی کے ساتھ ولیم نے بھی اپنا زیادہ تر وقت گھر پر ہی گزار اور اپنی مصروفیات محدود کر دیں۔اور جوں ہی کینسر کا کامیاب علاج مکمل ہوا، دونوں عوام کے تئیں اپنے فرائض کی جانب لوٹ آئے۔ نیو یارک پوسٹ نے شاہی سوانح نگار سیلی بیڈل اسمتھ کا حوالہ دیتے ہوئےلکھا کہ اب اس جوڑے نے ولیم کی تاجپوشی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اگرچہ کنگ چارلس نے اپنے کینسر کے علاج کے دوران بھی اپنے فرائض سر انجام دئے، لیکن انہیں بھی بیماری کے تقاضے پورے کرنے پڑے۔نتیجتاً، ولیم اضافی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں، اور جلد ہی وہ اور کیٹ اپنے متوقع کرداروں کو قبول کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: بیرونِ ملک مقیم شامیوں سے وطن لوٹ آنے کی اپیل، حالات معمول کی طرف گامزن
کنگ چارلس کو کینسر کی تشخیص کے بعد اپنی مصروفیات کو محدود کرنا پڑا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان کے بڑے بیٹے ولیم کیلئے اعلیٰ سطحی تقاریب میں ملک کی نمائندگی کرنے کے مواقع پیدا ہو گئے۔جس میں پیرس میںنوٹری ڈیم کیتھیڈرل کے دوبارہ کھلنے کے موقع پر تنہا پیشی بھی ہے۔
اسمتھ نے کہا کہ’’ ولیم اور کیٹ آنے والے یادگار لمحوں کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ اگرچہ کیٹ کی صحت اب بھی اولین ترجیح ہے، جس نے خاندان کو توقف کرکے غور کرنے کا موقع دیاکہ اہم کیا ہے۔‘‘ گزشتہ مہینے کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاہی عملے نے مئی ۲۰۲۳ءمیں بادشاہ کی تاجپوشی کے فوراً بعد جانشینی کے منصوبے کا مسودہ تیار کرنا شروع کر دیا تھا۔