• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

لاس اینجلس جنگلاتی آگ: بیونسے کے ’’بے گڈ‘‘ فاؤنڈیشن کا ۵ء۲؍ملین ڈالر کی مدد کا اعلان

Updated: January 13, 2025, 10:19 PM IST | Washington

امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار بیونسے کےغیر منافع بخش فاؤنڈیشن ’’بے گڈ‘‘ نے لاس اینجلس کی جنگلاتی آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے ۵ء۲؍ ملین ڈالر کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس آگ کے سبب کئی مکان خاکستر ہوچکے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکی گلوکارہ اور نغمہ نگار بیونسے کے فاؤنڈیشن’’ بے گڈ‘‘نے لاس اینجلس کی جنگلاتی آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ بیونسے کے غیر منافع بخش ادارے ’’بے گڈ‘‘ نے اپنے سرکاری انسٹاگرام چینل پر ۱۲؍ جنوری ۲۰۲۵ء پر یہ اعلان کیا تھا۔ ’’بے گڈ‘‘ کے اعلان کے مطابق ادارہ لاس اینجلس کی جنگلاتی آگ سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے ۵ء۲؍ ملین ڈالر کی رقم ’’ایل اے فائر ریلیف فنڈ‘‘کو عطیہ کرے گا۔

اپنے انسٹاگرام کی پوسٹ کے کیپشن میں ’’بے گڈ‘‘ نے لکھا ہے کہ ’’ہم لاس اینجلس کے ساتھ ہیں۔ ہم متاثرہ علاقے میں رہنے والے ان افراد کی مدد کیلئے فنڈ فراہم کر رہے ہیں جنہوں نے اپنے گھر کھوئے ہیں۔ اس فنڈز کے ذریعے اس بات کی یقین دہانی بھی کی جائے گی کہ قریبی گرجا گھروں اور کمیونٹی سینٹرز کے پاس بھی محدود ذرائع ہوں تا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کر سکیں۔‘‘

ٰیہ بھی پڑھئے: دہلی ہائی کورٹ: محمد زبیر کی برقیاتی آلات واپس کرنے کی درخواست مسترد

گریمی یافتہ ادارہ
گریمی یافتہ ادارے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی سرکاری ویب سائٹ پر جاکر اپنے تعاون کا اظہار کرے۔ ایل اے کمیونٹی میڈیکل ایزامینر نے حال ہی میں لاس اینجلس کی آگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: یوٹیوبر ’’مسٹر بیسٹ‘‘ کا کارنامہ، ۲؍ ہزار معذور افراد کو مصنوعی اعضاء فراہم کئے

میڈیکل ایزامینر نے کیا کہا
میڈیکل ایزامینر کے مطابق ’’لاس اینجلس کےایٹون فائر زون میں ۱۶؍افراد جبکہ پیلیسیڈس زون میں ۸؍ افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ایل اے فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق ’’پیلیسیڈس زون میں ۲۳؍ہزار ایکٹر کے علاقے کو نقصان پہنچا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ اس آگ کو دو زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK