• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی جے پی کی ویڈیو کے ذریعے الیکشن مہم، مودی کو ووٹ دینےکی اپیل

Updated: May 01, 2024, 5:29 PM IST | New Delhi

بی جے پی نے اپنے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر الیکشن مہم کے تعلق سے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں نریندر مودی کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ غیر مسلموں کی تمام دولت پر قبضہ کرلے گی۔ رعنا ایوب سمیت دیگر ممتاز شخصیات نے اس ویڈیو پر سخت تنقید کی۔ بی جے پی کے انسٹا گرام سے ویڈیو ہٹا دیا گیا ہے۔

Modi During Speech. Photo: INN
وزیر اعظم نریندر مودی تقریر کرتے ہوئے۔

بی جے پی کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر الیکشن کی مہم کے تعلق سے ایک ویڈیو جاری کیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ دینےکی اپیل کی گئی ہے۔ اس ویڈیو کو نقادوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
 ویڈیو میں ہندی میں کہا گیا ہے کہ ’’ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ غیر مسلموں کی تمام دولت پر قبضہ کر لے گی۔‘‘ ویڈیو کے حوالے سے صحافی اور مصنفہ رعنا ایوب نے لکھا کہ’’ ۲۰۰۲ء کے مسلمانوں کے قتل عام کے بعدکبھی بھی وزیر اعظم مودی نے یہ نہیں کہا کہ ان کی پالیسیوں میں تبدیلی آئی ہے۔وہ آج بھی وہی کر رہے ہیں جو کل کر رہے تھے۔‘‘خیال رہے کہ ۲۱؍ اپریل کو راجستھان میں مودی نے مسلمانوں کو ’’درانداز‘‘اور ’’جن کے زیادہ بچے ہیں‘‘ کہہ کر پکارا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: شام میں دہشت گرد تنظیم پی کے کےاور وائے پی جی کے تشدد میں ایک شہری ہلاک

ویڈیو میں مسلمانوں کو کانگریس کی پسندیدہ کمیونٹی قرار دیتے ہوئے مودی کے ذریعے غلط معلومات کی نقل کی گئی ہے جس میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا تھا کہ ’’وسائل پر پہلا دعویٰ مسلمانوں کا ہونا چاہئے۔‘‘ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ قدیم ہندوستان بہت خوبصورت تھا۔ہم بہت امیر اور مالدار تھے کہ ہندوستان کےہر اوسط شہری کے پاس سونے اور دولت کی بہتات تھی۔ یہ سب کچھ اس لئے تھا کہ درانداز، دہشت گرد، ڈکیت ہمارے ملک میں بار بار آتے تھے۔وہ ہمارا خزانہ چوری کرتے تھےاوراسے  آپس میں تقسیم کر لیتے تھے۔ سب سے اہم تو یہ ہے کہ وہ ہمارے مندروں کو برباد کر دیتے تھے۔ کانگریس کمیونٹی بھی اسی طبقے کے افراد کو بااختیار بنا رہی ہے جنہوں نے یہ سب کیا ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کووِڈ ویکسین سے ہارٹ اٹیک کے خطرہ کا اعتراف

خیال رہے کہ بی جے پی کے ذریعے مسلمان مخالف الیکشن کی مہم کے خلاف متعدد شکایات کے باوجود بھی الیکشن کمیشن نے اب تک بی جے پی کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی۔ الیکشن کمیشن نے ۲۳؍ اپریل کو کہا تھاکہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے خلاف درج شکایت کا جائزہ لیں گے۔ اسی دن اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے امروہہ میں اپنی ریلی کے دوران کہا تھا کہ ’’اگر آپ کانگریس کے منشور کا جائزہ لیں توانہوں نے کہا ہے کہ وہ ذاتی قوانین یعنی شریعت کے قوانین کو نافذ کریں گے۔‘‘۲۶؍ اپریل کو بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو مودی کی تقریر کے حوالے سے نوٹس جاری کیا تھا اورپارٹی کو جواب دینے کیلئے ۲۹؍ اپریل تک کاوقت دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK