• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی جے پی اپنے تکبر کے سبب اکثریت سے محروم رہی ہے: آر ایس ایس لیڈر اندریش کمار

Updated: June 14, 2024, 10:35 PM IST | New Delhi

آر ایس ایس کے لیڈر اندریش کمار نے جمعرات کو جے پور میں ایک یاترا کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حالیہ لوک سبھا انتخابات میں اپنے تکبر کی وجہ سے اکثریت سے محروم رہی ہے۔

Indresh Kumar. Image: X
اندریش کمار۔ تصویر: ایکس

آرایس ایس کے لیڈر راندریش کمار نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی حالیہ لوک سبھا انتخابات میں اپنے غرور اور تکبر کی وجہ سے اکثریت حاصل کرنے میں ناکامیاب رہی ہے۔ خیال رہے کہ امسال بی جے پی نے لوک سبھاانتخابات میں اکثریت حاصل نہیں کی لیکن ہندواتواپارٹی نے اپنے حامیوں کے ساتھ حکومت بنائی ہے۔ آر ایس ایس بی جے پی کا پیرنٹ آرگنائزیشن ہے۔ آر ایس ایس کے لیڈر نے کہا کہ ’’وہ پارٹی جس نے ’’بھگوان رام‘‘ کی بھکتی کی تھی لیکن اس کے تکبر کی وجہ سے وہ ۲۴۱؍ پر رک گئی لیکن وہ سب سے بڑی پارٹی بھی بن کر ابھری ہے۔ انہوں نے جے پور میں رام ایودھیا یاترا درشن پوجن سماروہ میں تقریر کرتے ہوئے یہ باتیں کہی ہیں۔انہوں نے اپوزیشن کے تعلق سے کہا کہ ’’اور وہ افراد جنہیں بھگوان رام پر ایمان نہیں ، ۲۳۴؍ سیٹیوں پر ہی رک گئی ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: وسئی اور نالاسوپارہ میں پٹریوں پر پانی جمع ہونے سے روکنے کی کوشش

کمار کے مطابق ’’آپ جمہوریت میں رام راجیہ کے قانون دیکھئے۔جو رام کی پوجا کرتے ہیں لیکن تکبر میں اڑے رہے تھے،وہی پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ بھگوان جو طاقت اور ووٹ انہیں دینےوالے تھے وہ ان کے تکبر کی وجہ سے انہیں نہیں مل سکا۔ جنہوں نے رام کی مخالفت کی ان میں سے کسی کو بھی اقتدار نہیں ملا۔ خیال رہے کہ کمارکا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب آر ایس ایس کےسربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے درمیان شائستگی نہیں اختیار کی گئی اور اپوزیشن کو دشمن نہیں بلکہ حریف سمجھنا چاہئے تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK