• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کانگریس کی مسلم امیدوار صوفیہ فردوس ادیشہ کی پہلی خاتون ممبر پارلیمان منتخب

Updated: June 07, 2024, 6:04 PM IST | Odisha

ادیشہ کی مسلم امیدوار صوفیہ فردوس ادیشہ کی پہلی خاتون رکن پارلیمان منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کانگریس ادیشہ کی پہلی ممبر پارلیمان منتخب ہوئی ہیں۔انہوں نے ۸؍ ہزار ، ۰۰۱؍ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہےاور بی جے پی کی امیدوار پرنا چندرا مہاپاترہ کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

Sophia Firdaus. Image: X
صوفیہ فردوس۔ تصویر: ایکس

ادیشہ کی مسلم امیدوار صوفیہ فردوس ادیشہ کی پہلی خاتون ممبرپارلیمان منتخب ہوئی ہیں۔ انہوں نے ۱۸؍ ویں لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے اور فتح حاصل کرنے کے بعد تاریخ قائم کی ہے۔ صوفیہ فردوس، جو ۳۲؍ سالہ کانگریسی امیدوار ہیں، نے ادیشہ کی بارابتی کٹک سیٹ سے کامیابی حاصل کر کے تاریخ قائم کی ہے۔

انہوں نے ۸؍ ہزار ، ۰۰۱؍ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہےاور بی جے پی کی امیدوار پرنا چندرا مہاپاترہ کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ خیال رہے کہ ۱۸؍ ویں لوک سبھا انتخابات یکم جون کو مکمل ہوئے ہیں اور الیکشن کا رزلٹ ۴؍ جون کو جاری کیا گیا تھا جس میں بی جے پی نے اکثریت حاصل کئے بغیر کامیابی حاصل کی ہے۔ ۲۰۲۴ء کی ادیشہ اسمبلی میں بہترین سیاسی تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ بی جے پی نے ۱۴۷؍ حلقوں سے ۷۸؍ سیٹیں حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب: ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحی۱۶؍ جون کو ہوگی 

آزادی کے بعد سے صوفیہ نے ادیشہ کی پہلی منتخب کردہ رکن پارلیمان بن کرتاریخ قائم کی ہے۔ خیال رہے کہ امسال ۲۴؍ مسلم امیدواروں نے لوک سبھا میں سیٹیں حاصل کی ہیں ۔ٹی ایم سی کیلئے نامزد اور سابق ہندوستانی کھلاڑی یوسف پٹھان نےکانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کو شکست دے کر برہم پور سے کامیابی حاصل کی ہے۔ 
اسوسی ایڈ پریس کے مطابق ہندوستان کی ۲۸؍ریاستی اسمبلیوں میں ۴؍ ہزار سے زائد قانون ساز ہیں جن میں مسلم قانون سازوں کی تعداد ۶؍ فیصد ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK