• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لوک سبھا الیکشن: جمہوریت خطرے میں ہے، آپ کرونولوجی سمجھئے: جے رام رمیش

Updated: April 22, 2024, 6:01 PM IST | Surat

سورت کے ضلعی الیکشن آفیسر نے کانگریس کے لوک سبھا امیدوار نلیش کمبھانی اور متبادل امیدوار سریش پداسالا کی نمائندگی کو مسترد کردیا۔ بی جے پی کے امیدوار مکیش دلال کے علاوہ تمام امیدواروں نے اپنی نامزدگی واپس لے لی ہے اور مکیش نے لوک سبھا سیٹ کیلئے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’’جمہوریت خطرے میں ہے، آپ کرونولوجی سمجھئے۔ ‘‘

Mukesh Dalal with CR Patil. Image: X
مکیش دلال سی آر پاٹل کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

سورت کے ضلعی الیکشن کمیشن آفیسر نے سورت سے کانگریس کے لوک سبھا امیدوار نلیش کمبھانی کی نمائندگی کو تین تجویز کنندگان کے دستخطوں کی تصدیق میں تضادات کی وجہ سے مسترد کیا ہے۔ دوسری جانب حکام نے اسی بنیاد پر سورت سے کانگریس کے متبادل امیدوار سریش پداسالا کی نمائندگی کو بھی مسترد کردیا ہے۔ تاہم، بی جے پی کے امیدوار مکیش دلال کے علاوہ تمام امیدواروں نے اپنی نمائندگی واپس لے لی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں عوامی رجحان سے مودی مایوس ہوگئے ہیں‘‘

بی جے پی کے امیدوار مکیش دلال نے آج، ۷؍ مئی، انتخابات سے صرف ۲؍ ہفتہ پہلے سورت سے ’’بلامقابلہ منتخب ‘‘ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’مودی کے انیائے کال میں ایم ایس ایم ای مالکان اور کاروباری افراد کو درپیش پریشانی اور غصے نے بی جے پی کو اتنی بری طرح خوفزدہ کیا ہے کہ اس نے سورت میں  لوک سبھا سیٹ کیلئے ’’میچ فکسنگ‘‘ کرنے کی کوشش کی ہےجو وہ مسلسل ۱۹۸۴ء کے لوک سبھا انتخابات سے جیتتے چلے آرہے ہیں۔ ہمارے انتخابات، ہماری جمہوریت اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کا آئین سب کچھ خطرے میں ہے۔ یہ ہماری زندگی کا سب سے اہم الیکشن ہے۔ ‘‘

گجرات بی جے پی صدر سی آر پاٹل کی مکیش دلال کو مبارکبارد
گجرات کے بی جے پی کے صدر سی آر پاٹل نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مکیش دلال کو ’’بلا مقابلہ منتخب ہونے کیلئے مبارکباد پیش کی ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK