ایکس نے ملک میں لوک سبھا انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کے حکم پر سیاسی تقاریر والی پوسٹ بلاک کر دی ہیں۔ اس ضمن میں ایکس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے احکامات کی پاسداری اور الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح کی پوسٹ بلاک کی ہیں۔
EPAPER
Updated: April 17, 2024, 1:22 PM IST | New Delhi
ایکس نے ملک میں لوک سبھا انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کے حکم پر سیاسی تقاریر والی پوسٹ بلاک کر دی ہیں۔ اس ضمن میں ایکس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے احکامات کی پاسداری اور الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح کی پوسٹ بلاک کی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ نے ملک میں لوک سبھا انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف انڈیا کے حکم پر سیاسی تقاریر والی متعدد پوسٹ کو بلاک کیا ہے۔اس ضمن میں ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا کہ ان پوسٹ کے احکامات سے عدم اتفاق ہونے کے سبب یہ لوک سبھا انتخابات تک ہندوستانی صارفین نظروں سے دور رہیں گی۔ ایکس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے احکامات کی پاسداری اورالیکشن کومدنظر رکھتے ہوئے اس طرح کی پوسٹ سوشل میڈیا سے ہٹادی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا اندیشہ، عالمی ایجنسی فکر مند
منتخب کردہ سیاستداں، سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کی جانب سے اس پوسٹ میں اپنے مخالفین کے حوالےسے غیر تصدیق شدہ دعوے کئے گئے تھے جو الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کے خلاف ہیں۔
— Global Government Affairs (@GlobalAffairs) April 16, 2024
نریندر مودی اور ایلون مسک کی ملاقات
جس دن پلیٹ فارم نے احکامات کی تعمیل کرنے کا اعلان کیا ہے اسی دن ایکس کے برازیلین آفس نے کہا ہے کہ وہ عدالت کے حکم کی پاسداری کرتے ہوئے ایسے اکاؤنٹس کو بلاک کریں گے جس میں غلط معلومات کی تشہیر کی گئی ہو۔
خیال رہے کہ اس ماہ ایلون مسک کےو زیراعظم مودی سے ملاقات کے امکانات ہیں۔ دونوں افراد ملک میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال ایکس نے ناکامی سے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں نریندر مودی پر تنقید کرنے والے ٹویٹس اور اکاؤنٹس کو ہٹانے کا حکم دیا گیا تھاجس کے بعد ملک کی عدلیہ نےایکس پر ۶۱؍ ہزارڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔