کولہاپور سے ناگپور جانے والی ایک پرائیویٹ لگژری بس پیر کی علی الصباح تقریباً ۳۰:۳؍بجے ایوت محل دیہی پولیس اسٹیشن کی حدود میںآنے والے والے ہیوری گاؤں کے پاس حادثہ کا شکار ہوئی۔
EPAPER
Updated: March 25, 2025, 11:00 AM IST | Ali Imran | Nagpur
کولہاپور سے ناگپور جانے والی ایک پرائیویٹ لگژری بس پیر کی علی الصباح تقریباً ۳۰:۳؍بجے ایوت محل دیہی پولیس اسٹیشن کی حدود میںآنے والے والے ہیوری گاؤں کے پاس حادثہ کا شکار ہوئی۔
کولہاپور سے ناگپور جانے والی ایک پرائیویٹ لگژری بس پیر کی علی الصباح تقریباً ۳۰:۳؍بجے ایوت محل دیہی پولیس اسٹیشن کی حدود میںآنے والے والے ہیوری گاؤں کے پاس حادثہ کا شکار ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق بس تیزرفتاری جارہی تھی اور اچانک ہائی وے پر بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ۳۵؍مسافر زخمی ہوئے جن میں سے ڈرائیور سمیت ۳؍مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینس کی مدد سے زخمیوں کو ایوت محل کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی مسافروں سے حاصل کردہ اطلاعات کے مطابق اتوار ۲۳؍ مارچ کو کولہاپور سے سینی بس مسافروں کو لے کر ناگپور کے لئے روانہ ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ناگپور میں بلڈوزر ایکشن، عدالت سخت برہم، فوری روک لگائی
پیر کی صبح ہیوری گاؤں کے قریب ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ جس کے نتیجے میں گاڑی سیدھی ہائی وے کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ڈرائیور،اسٹیئرنگ وہیل سیٹ سے اُچھل کر شیشہ توڑتے ہوئے باہرگرا۔ ٹکر کے باعث بس کے انجن کے پرخچے اڑگئے اور پیچھے بیٹھے مسافروں کے اس کے پرزے لگے۔ حادثے میں بس کے ۳۵؍مسافر زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔تصادم کی بھیانک آواز سے ہائی وے کے قریب رہنے والے افراد کو حادثے کا علم ہوا اور انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ قبل ازیں مقامی لوگوں نے زخمیوں کو بس سے نکالنے کا کام تیزی سے انجام دیا۔ پولیس نے فوری طور پر ایمبولینس کا بندوبست کیا اور زخمیوں کوایوت محل کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران معلوم ہوا کہ کئی مسافروں کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں اور ان میں سے کچھ مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔ رپورٹ لکھے جانے تک کسی جانی نقصان کی خبر نہیں اور پولیس نے کیس درج کرلیاہے۔