• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سپریم کورٹ کے سابق جج اور معروف قانون داں مدن لوکُر اقوام متحدہ جسٹس کونسل کے چیئرمین مقرر

Updated: December 22, 2024, 10:14 AM IST | Agency | New Delhi

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نےذاتی طور پر ای میل کرکے اطلاع دی۔

Justice Madan Loker. Photo: INN
جسٹس مدن لوکر۔ تصویر: آئی این این

سپریم کورٹ کے سابق جج اور معروف قانون داں جسٹس مدن بی لوکُر کو اقوام متحدہ کے انٹرنل جسٹس کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے  ذاتی طور پر جسٹس لوکُر کو  ای میل بھیج کر اس تقرری کی معلومات دی ۔ ای میل کئے گئے خط میں سابق جسٹس مدن  لوکُر کی تقرری کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان کی مدت کار ۱۲؍ نومبر۲۰۲۸ء تک رہے گی۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انٹرنل جسٹس کونسل میں پوری دنیا کے کئی نامور جج بطور رکن شامل ہیں۔ ایسے میں جسٹس لوکُر کو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا جانا پورے ملک کے لئے فخر کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھئے:امیت شاہ کے خلاف ملک گیر مہم کا اعلان

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل غطریس نے ۱۹؍ دسمبر کو سابق جج مدن لوکُر کو ایک خط بھیجا تھا۔ خط میں غطریس نے لکھا کہ ’’ آپ کواقوام متحدہ کی  انٹرنل جسٹس کونسل کے رکن اور چیئرمین کے طور پر مقرر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔کونسل کے دیگر اراکین کارمین آرٹیگاس (یوروگوئے)، روزلی بالکن (آسٹریلیا)، اسٹیفن بریزینا (آسٹریا)، جے پوزینل (امریکہ) ہیں۔‘‘واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا یہ داخلی عدالتی نظام ہے جس میں اقوام متحدہ کےتحت چلنے والے مختلف اداروں کے آپسی تنازعات اور مقدمات فیصل کیا جاتے ہیں۔ اس میں ہر ۴؍ سال میں نئی تقرریاں ہوتی ہیں۔ یاد رہے کہ جسٹس لوکر ۲۰۱۲ء میںسپریم کو رٹ  کے جج مقرر ہوئے تھے اور ۲۰۱۸ء میں اس عہدے سے سبکدوش ہوئے۔ ۲۰۱۹ء میں انہیں جزائر پر مشتمل ملک ’فِجی‘ کے سپریم کورٹ میں غیررہائشی پینل کے جج کے طور پر بھی مقرر کیا جاچکا ہے جہاں انہوں نے عدالتی نظام کی بہتری میں اہم تعاون کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK