• Wed, 18 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مدھیہ پردیش: کانگریس اراکین ہاتھ میں کٹورا لے کر اسمبلی پہنچے، حکومت سے قرض کا حساب مانگا

Updated: December 18, 2024, 12:22 PM IST | Agency | Bhopal

ے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن منگل کو کانگریس کےاراکین نےانوکھااحتجاج کیا۔ کانگریس اراکین اسمبلی نے اسمبلی احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے پاس ہاتھوں میں بھیک کا کٹورا لے کر مظاہرہ کیا۔

Congress members protesting. Photo: INN
کانگریس کے اراکین احتجاج کرتےہوئے۔ تصویر: آئی این این

مدھیہ پردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن منگل کو کانگریس کےاراکین نےانوکھااحتجاج کیا۔ کانگریس اراکین اسمبلی نے اسمبلی احاطے میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کے پاس ہاتھوں میں بھیک کا کٹورا لے کر مظاہرہ کیا۔ کانگریس اراکین اسمبلی کا الزام ہے کہ حکومت مسلسل قرض لے رہی ہے۔ پوری ریاست قرض میں ڈوبی ہوئی ہے۔ 
ریاست کی موہن یادو حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کانگریس کےرکن اسمبلی اور سابق وزیر سچن یادو نے کہا، ’’حکومت تقریباً ہر روز قرض لے رہی ہے، ریاست میں ہر شخص نے تقریباً۵۵؍ ہزار روپے کا قرض لیا ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:اجیت پوار بھی ناراض؟ پارٹی اراکین سے رابطہ منقطع

اس دوران کانگریس رکن اسمبلی سچن یادو نے مزید کہا، ’’ اگر اس قرض سے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن بدعنوانی اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت وہائٹ پیپر لائے اور لئے گئے قرض کی معلومات دے۔ قرض کی رقم کہاں خرچ کی جا رہی ہے؟ اس کی مکمل تفصیل پیش کرے۔ ‘‘
 کانگریس کے الزامات کا بی جے پی نے جواب دیا۔ بی جے پی رکن اسمبلی اجے وشنوئی نے کہا، ’’کانگریس اپنی ذہنیت کے مطابق احتجاج کر رہی ہے، انہوں نے کٹورا لے کر قرض لیا ہے اور قرض لے کر گھی پیا ہے۔ ہم مانتے ہیں کہ ہماری حکومت نے قرض لیا ہے لیکن عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام بھی ہوا ہے اور ہورہا ہے۔ آج جس طرح سے جی ایس ٹی کا کلیکشن ہواہے، اس سے حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور ہمارے قرض کی ادائیگی کی صلاحیت بھی بڑھی ہے۔ ‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK