• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مدھیہ پردیش: جپل پور میں فیکٹری میں آتشزدگی، ۱۵؍ زخمی، ایک لاپتہ

Updated: October 22, 2024, 2:57 PM IST | Bhopal

جپل پور، مدھیہ پردیش کے خماریہ میں ایک آرڈی ننس فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں ۱۵؍ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک لاپتہ ہے۔ زخمیوں میں سے ۲؍ افراد کی حالت شدید نازک ہے جنہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

Transferring injured persons to hospital after the accident. Photo: PTI
حادثے کے بعد زخمی افراد کو اسپتال منتقل کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

جپل پور،مدھیہ پردیش کی آرڈی ننس فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں ۱۵؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ سینٹرل سیکوریٹی انسٹی ٹیوٹ آرڈی ننس فیکٹری، خماریہ، جبل پور میں پیش آیا ہے جہاں بم اور دیگر دھماکہ خیز مواد بنائے جاتے ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے ۲؍ افراد کی حالت نازک ہے۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ ’’۲؍ زخمی افراد کو فوری علاج کیلئے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے کیونکہ انہیں گہرے زخم آئے تھے۔‘‘

یہ دھماکہ فیکٹری کے ری فیلنگ سسٹم میں پیش آیا تھا۔ تاہم، دھماکے کے سبب ایک شخص گمشدہ ہے اور اس کے ممکنہ طور پر ملبے میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ہی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ جائے حادثہ پر پہنچی گئے تھے اور راحت رسانی اور بحالی کا کام جاری ہے۔ لائیو ہندوستان نے رپورٹ کیا ہے کہ زخمیوں کی تعداد ۱۵؍ ہے جبکہ ۲؍ افراد کو شدید زخم آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں قتل عام کی قیادت کرنے والا اسرائیلی کمانڈر مارا گیا

تاہم، فیکٹری کی انتظامیہ نے اس حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بم کی فیلنگ کے عمل میں فیکٹری کے ایف ۶؍ سیکشن کی ۲۰۰؍ ویں عمارت میں آب رسائی کا سسٹم خراب ہوگیا تھا۔ یہ دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ پانچ کلومیٹر کی دوری تک اس کی آواز سنی گئی تھی۔ فیکٹری کے قریب رہنے والے رہائشی افراد نے کہا کہ ’’دھماکے سے علاقے میں زلزلہ آیا تھا۔ ‘‘

دھماکے کے سبب عمارت کا ایک حصہ بھی منہدم ہوگیا ہے جس کے سبب کئی ملازمین زخمی ہوئے ہیں۔ خماریہ، جبل پور میں واقع یہ آرڈی ننس فیکٹری کا شمار ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس پروڈوکشن کے تحت آلات بنانے والی بڑی فیکٹریوں میں ہوتا ہے۔ اس حادثے میں تفتیش کا حکم دیا گیا ہے کہ اور تحقیقات کے بعد حادثے کی وجہ معلوم کی جائے گی۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے جبکہ فیکٹری نے اب تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK