Inquilab Logo Happiest Places to Work

مدینہ منورہ: ایک سال میں روضہ شریفﷺمیں ایک کروڑ ۳۰؍ لاکھ زائرین نے نماز ادا کی

Updated: April 27, 2025, 4:51 PM IST | Riyadh

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے روضہ شریف میں ایک سال کے دوران ایک کروڑ ۳۰؍ لاکھ سے زائد عبادت گزاروں نے نماز ادا کی۔ دو مقدس مساجد کی نگرانی کیلئے جنرل اتھارٹی نے ان زائرین کیلئے آسانیاں فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Prophet`s Mosque (PBUH). Photo: INN
مسجد نبویﷺ۔ تصویر:آئی این این

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے روضہ شریفﷺ میں ایک سال کے دوران ایک کروڑ ۳۰؍ لاکھ سے زائد عبادت گزاروں نے نماز ادا کی۔ دو مقدس مساجد کی نگرانی کیلئے جنرل اتھارٹی نے ان زائرین کیلئے آسانیاں فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو خدا کے مہمانوں کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے انتظامی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اتھارٹی کی تنظیمی کوششوں میں نوسک اور توکلنا جیسی ڈیجیٹل ایپلی کیشنز کے ذریعے پہلے سے بکنگ کے نظام کو بہتر بنانا، سلامتی، صحت اور سروس ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی بڑھانا، اور زائرین کے داخلے اور خارجے کو بہترین معیار اور حفاظت کے مطابق منظم کرنےکیلئے تعینات عملے کی عملی صلاحیت کو بڑھانا شامل ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں شام کا نیا پرچم لہرایا گیا، تقریب میں شامی وزیر خارجہ بھی شریک ہوئے

ان کوششوں میں اتھارٹی کا مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر انحصار بھی شامل ہے، جس کے ذریعے زائرین کی آمد و رفت  کا تجزیہ کیا جاتا ہے اور داخلے کے بہترین اوقات کا تعین کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، اتھارٹی نے کثیر اللسانی سائن بورڈ اور بزرگوں اور معذور افراد کیلئے معاون خدمات فراہم کیں، تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کیلئے  روحانی تجربہ آسان اور محفوظ ہو۔اتھارٹی نے کہا کہ یہ کامیابی مختلف حکومتی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی عکاس ہے اور حکمت عملی قیادت کے اس عزم کی تصدیق کرتی ہے کہ مذہبی رسومات کو اطمینان اور روحانیت کے ماحول میں انجام دینے میں آسانی ہو۔ اس مقصدکیلئے  جدید تکنیکی اور تنظیمی ذرائع استعمال کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK