• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج مہاڈا کے ذریعے ویبنار کا اہتمام

Updated: August 19, 2024, 11:09 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

مہاراشٹر ہاؤسنگ اینڈ ایئریا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( مہاڈا ) کے ذریعہ شہر اور مضافات کی مختلف بلڈنگوں میں لاٹری کے ذریعہ گھر خریدنے کیلئے صارفین مہاڈا کی جاری کردہ ویب سائٹ پر درخواستیں دے رہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

مہاراشٹر ہاؤسنگ اینڈ ایئریا ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( مہاڈا ) کے ذریعہ شہر اور مضافات کی مختلف بلڈنگوں میں لاٹری کے ذریعہ گھر خریدنے کیلئے صارفین مہاڈا کی جاری کردہ ویب سائٹ پر درخواستیں دے رہے ہیں۔ وہیں درخواست فارم پُر کرتے وقت انہیں مختلف قسم کی دشواریوں اور دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم درخواست گزاروں کو پیش کردہ مسائل کے حل کے لئے مہاڈا نے آج (پیر کو) لائیو ویبنار کا اہتمام کیا ہے۔  

یہ بھی پڑھئے:ممبئی ایئرپورٹ پر ’منکی پاکس‘ کیلئے طبی جانچ اور ’کورنٹائن‘ کے سخت انتظامات کئے جائیں

مہاڈا نے شہرکے۴؍الگ الگ علاقوں دنڈوشی، گوریگاؤں، وکھرولی اور انٹاپ ہل میں ۲؍ہزار۳۰؍ مکانات لاٹری کے ذریعہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے صارفین کو آن لائن درخواستیں دینے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے جو ستمبر تک جاری رہے گا۔ اسی درمیان مہاڈا کے صارفین کے ذریعہ آن لائن درخواستیں پُر کر تے وقت دستاویزات کی تفصیلات فراہم کرنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ مہاڈا http:mhada.org کی جعلی ویبپر فریب دینے کی شکایت موصول ہوئی ہے جس کے بعد مہاڈا نے اپنی http:housing.mhada.gov.in ویب سائٹ پر بروز پیر ۱۹؍ اگست کو دوپہر ۱۲؍ بجے لائیو ویبنار کا اہتمام کیا ہے۔ خواہشمند صارف اس ویبنار میں مہاڈا افسران سے روبرو ہو کر اپنی دقت بتا سکتے ہیں جہاں انہیں اس کا فوری حل بھی بتایا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK