• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناگپور کی ایک فیکٹری میں آتشزدگی، ۸؍ ہلاک، ۷؍ زخمی

Updated: January 24, 2025, 4:24 PM IST | Mumbai

بھنڈارا میں ہتھیاروں کی ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں ۸؍ افراد ہلاک جبکہ دیگر ۷؍زخمی ہوئے ہیں۔جائے حادثے پر اہلکار راحت رسانی کا کام انجام دے رہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ناگپور کے قریب ایک ہتھیاروں کی فیکٹری میں آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہ حادثہ آج صبح مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں پیش آیا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی طبی اور میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو دیئے گئے اپنے بیان میں حکام نے کہا ہے کہ ’’بھنڈارا میں ایک ہتھیاروں کی فیکٹری میں آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا تھا۔ ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور متاثرین کو ریسکیو کیا جارہا ہے۔‘‘ حکام نے کہا ہے کہ ’’ایک چھت گر گئی تھی اور دھماکے کے دوران اس کے نیچے تقریباً ۱۲؍ افراد تھے جن میں سے ۲؍افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے جبکہ آلات کے ذریعے ملبہ ہٹایا جارہا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ بندی: امداد کی رسد معاہدہ کے مطابق لیکن لوگوں کی ضروریات کہیں زیادہ

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیوریندر فرنویس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’ضلعی کلیکٹر اور سپریٹنڈنٹ آف پولیس ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کیلئے جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ ایس ڈی آر ایف اور ناگپور میونسپل کارپوریشن کی ٹیمیں کو ریسکیوآپریشن کیلئے بلا لیا گیا ہے اور وہ جلد ہی پہنچ جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ ڈیفینس فورس کے ساتھ بحالی کے کاموں میں مصروف ہے۔ طبی امداد کیلئے بھی ٹیم تیار کر لی گئی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’ابتدائی معلومات کے مطابق ایک ملازم کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی تھی۔ میرا اس سے اظہار تعزیت ہے۔ میں اس کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے خدا سے دعا گو ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK